Latest News

مظلومین کو انصاف ملنے تک جمعیة کی جدوجہد جاری رہے گی، سہارنپور میں متاثرین کے خاندان سے جمعیة علماءکے وفد کی ملاقات، کمشنر کے سامنے اٹھایا پولیس کی ذیادتی اور ناانصافی کا معاملہ۔

مظلومین کو انصاف ملنے تک جمعیة کی جدوجہد جاری رہے گی، سہارنپور میں متاثرین کے خاندان سے جمعیة علماءکے وفد کی ملاقات، کمشنر کے سامنے اٹھایا پولیس کی ذیادتی اور ناانصافی کا معاملہ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
آج جمعیة علماءہند کا ایک فد ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی قیادت میں سہارنپور پہنچا اور گستاخ رسول صلی االلہ علیہ وسلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پرپولیس کے ظلم وتشدد پر اظہارِ تشویش کیا۔ وفد سب سے پہلے ضلع جیل پہنچا جہاں جمعیة علماءہند کی لیگل سیل کے سینئر وکیل نور اللہ ایڈوکیٹ اور محمد ازہر نے جیل میں بند عبد الصمد،بلال و دیگر افراد سے ملاقات کر تفصیلی معلومات کی۔
اس کے بعد وفد متاثر ین کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے مولانا محمد فرید مظاہری نائب صدر جمعیت علماءہند ضلع سہارنپور کے ہمراہ ان کے گھروں پر پہنچا جہاں متاثر ین کے اہل خانہ نے رو رو کر اپنی بے بسی وانصاف نہ ملنے کا اظہار کیا۔ جیل میں بند عبد الصمد ودیگر مظلوم کے اہل خانہ نے وہ نوٹس بھی دکھایا جو ایس ڈی اے کی طرف سے غلط طریقے سے مکان بنانے کا دیا گیا جس میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلڈوزر کی کارروائی کی دھمکی دی گئی۔ وفد کی قیادت کر رہے مولانا حکیم الدین قاسمی نے متاثرین کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ جمعیة علماءہند ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہے اور مظلومین کو انصاف دلانے تک جد و جہد جاری رہے گی۔
بعد ازاں یہ وفد کمشنر لوکیش ایم کی رہائش گاہ پر ان سے طے شدہ ملاقات کے لیے پہنچا جہاں کمشنر کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور ایسے افراد کی بھی نشاندھی کرائی گئی جو موقع پر موجود ہی نہیں تھے نیز ایس ڈی اے کے نوٹس کو جو بالکل غلط طریقہ سے متاثرین کو دبانے اور ڈرانے کے لئے بھیجا گیا تھا واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کمشنر نے وفد کی بات کو بغور اور منصفانہ کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ اگر کچھ غلط ہوگا اس کی جانچ کرائی جائے گی۔
 
اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، مذہب کے نام پر کار روائی کرنا ملک کی روح کے خلاف ہے امتیاز ی برتاو ¿ کے ساتھ ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءہند مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ ہمت و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ ریاستی سکریٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کو نہ تو مایوس ہو نا ہے اور نہ ہی پست ہمت ہو نا ہے، مسلمان اپنے اکابر کی قربانیوں اور طریقہ کار کو سمجھیں ،خاص طور سے علماءو دانشوران قوم کے نو جوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔ 
وفد نے مسلم نوجوانوں کی پیروی کر رہے سہارنپور کے وکلاءکے پینل کے معزز رکن ایڈووکیٹ وسیم احمد سے بھی ملاقات کی اور جمعیت علمائے ہند کی طرف سے مظلوم نوجوانوں کی پرزور وکالت کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں مولانا غیور احمد آرگنائزر جمعیة علماءہند، ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی، مولانا فرید مظاہری نائب ضلع صدر، نور اللہ ایڈوکیٹ، محمد ازہرہیٹ کرائم انچارج جمعیت علمائے ہند شامل رہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر