Latest News

مولانا محمد سلمان بجنوری اسپتال میں زیر علاج۔

مولانا محمد سلمان بجنوری اسپتال میں زیر علاج۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانامحمد سلمان بجنوری ان دنوں علیل ہیں جنہیں علاج کی غرض سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
ابتدائی رپورٹ کے مطابق مولانا موصوف کی انجیو گرافی کی جانی تھی ان کے صاحبزادے قاری محمد ذکوان کی اطلاع کے مطابق مولانا محمد سلمان کی ڈاکٹروں نے انجیو گرافی کردی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دل کی دو شریانوں میں تقریباً60فیصد بلا کیج ہے ۔متعلقہ اسپتال کے سرجن کا کہنا ہے کہ مولانا موصوف کو انجیو پلاسٹی کی ضرورت نہیں ہے موجودہ صورت حال کو ادویات کی مدد سے کنٹرول کرلیا جائے گا تاہم احتیاط اور مسلسل پرہیز ودواو ¿ں کے استعمال کی ضرورت ہے۔ تمام متعلقین ومدارس ومکاتب کے ذمہ داران،اساتذہ وطلبہ سے مخصوص دعاوں کی درخواست ہے ۔اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر