Latest News

گستاخِ رسول کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، سہارنپور کے علماء، آئمہ مساجد اور ذمہ داران نے صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔

گستاخِ رسول کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، سہارنپور کے علماء، آئمہ مساجد اور ذمہ داران نے صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف اس وقت پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ ہے۔ اسی سلسلہ میں گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف سہارنپور ووڈن سٹی سیکٹر 60کے ممبر حاجی محمد شاہنواز ،مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں اور ووڈن سٹی کے دائرہ میں رہنے والے علماءائمہ مساجد ودیگر معزز شخصیات نے اپنا سخت احتجاج درج کراتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام سٹی مجسٹریٹ ،سی او اور تھانہ منڈی کو ایک احتجاجی میمورنڈم سپرد کیا ہے ۔اس میمورنڈم میں محمد شاہنواز اور تمام ذمہ داران نے اپنے سخت احتجاج درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں دنیا کا کوئی بھی مسلمان معمولی سے معمولی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے لیکن انسانیت کی پیامبر آقائے نامدار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کسی بھی گستاخان لب کشائی کو برداشت نہیں کرسکتا ۔اس لئے ہم سب کا مطالبہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کسی صورت نہ بخشا جائے بلکہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کار راوئی کرتے ہوئے فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر مولانا محمد مونس مظاہری امام وخطیب مبینہ مسجد اور ضلع جنرل سکریٹری وشو مانو ادھیکار پریشد کے رکن محمد مزمل ،ماسٹر افضال،حاجی سلیم،حافظ انس،ٹھیکدار وحید،صبیح الدین،مستقیم احمد،حافی فرمان،قاری طاہر،قاری عشرت بلال،قاری شمون،قاری عمران،قاری نسیم،مولانا ذاکر،مولانا فرقان،مولانا ثاقب،مولانا شاکر،قاری تنویر،مولانا مونس،قاری مکرم،مولانا عبد الصمد،قاری ریحان اور مولانا صادق وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر