Latest News

بہترین تدریسی خدمات کے لئے آسیہ صوبائی ایوارڈ سے سرفراز، بیسک اسکول منوہر پور کی انچارج ٹیچر آسیہ کو ڈی ایم نے دیا اعزاز، اساتذہ نے ظاہر کی خوشی۔

بہترین تدریسی خدمات کے لئے آسیہ صوبائی ایوارڈ سے سرفراز، بیسک اسکول منوہر پور کی انچارج ٹیچر آسیہ کو ڈی ایم نے دیا اعزاز، اساتذہ نے ظاہر کی خوشی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
بہترین تدریسی خدمات کے اعتراف میں بیسک اسکول منوہر پور کی انچارج ٹیچر کو آسیہ کو صوبائی ٹیچر ایوارڈ 2019سے نوازا گیا ہے۔ ڈی ایم نے دفتر میںضلع مجسٹریٹ نے ٹیچر کومذکورہ ایوارڈ کے ساتھ سرٹیفکیٹ، پگڑی اور شال پہنا کر ان کی عزت افزائی کی۔انہیں یہ ایوارڈ سال 2020 میں ملنا تھا لیکن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی موت کے باعث اور کورونا کے سبب یہ پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ ریاستی ٹیچر ایوارڈ کے لیے ہر سال ابتدائی اسکولوں کے اساتذہ سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ اساتذہ کی ایک بڑی تعدادصوبائی ٹیچر ایوارڈ کے لیے درخواستیں دیتی ہے۔ اس کے بعد ان کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع وار ناموں کی فہرست جاری کی جاتی ہےووووو۔سال 2019 میں علاقہ کے منوہر پور بیسک اسکول کی انچارج ٹیچر آسیہ کا نام ریاستی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سال 2020 میں یوم اساتذہ کے موقع پر دیا جانا تھا۔ لیکن 31 اگست 2020 کو سابق صدر پرنب مکھرجی کی موت کی وجہ سے چھ دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور پھر کورونا کی وبا کی وجہ سے یوم اساتذہ پر یہ پروگرام نہیں ہو سکا۔آج کلکٹریٹ میں ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے ٹیچر آسیہ کو پگڑی اور شال پہنا کر عزت افزائی کی اور ریاستی ٹیچر ایوارڈکے ساتھ خصوصی سرٹیفکیٹ دیا۔ ٹیچر آسیہ اپنے سکول میں بہتر ین تدریسی کے لئے یہ اعزاز دیاگیاہے۔اس موقع پر ضلع بیسک ایجوکیشن آفیسر مسٹر امبریش کمار، ضلع تعلیمی کوآرڈینیٹر کرپال ملک، سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر،ٹیچر ارشد علی اور منوہر پوراسکول کا عملہ موجودرہے۔ آسیہ کی اس کامیابی پر دیوبند بلاک کے سینئر اساتذہ چودھری انل، سید وجاہت شاہ، پردیپ شرما، آنند شرما، رابن متل، پنکج بھارتی، پربھات یادو، ڈاکٹر سدھیر، محمد اسعد صدیقی، ڈی سی ورون کمار، ارون کمار ظہیر پور،بجندرر کمار، توصیف احمد قریشی، خورشید احمد صدیقی، شاہ فیصل مسعودی، نجم احمد، منصر عظیم عثمانی، احسان احمد، سچن مہیشوری، عبداللہ عثمانی، نیرج تیاگی، شاداب خان موہت تیاگی، انکش کوشک اور سرور عثمانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسیہ کو مبارکباد دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر