Latest News

بلاوجہ بُزرگ کسان کے ٹیوب ویل کا کاٹ دیا گیا کنکشن، ناراض کسانوں نے کنکشن جوڑنے ک لئے کیا احتجاج۔

بلاوجہ بُزرگ کسان کے ٹیوب ویل کا کاٹ دیا گیا کنکشن، ناراض کسانوں نے کنکشن جوڑنے ک لئے کیا احتجاج۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ٹیوب ویل کا بجلی کنکشن کاٹنے سے ناراض کسانوں نے بجلی کارپوریشن کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا اورکنکشن نہ جوڑنے کی صورت میں احتجاج کا انتباہ دیا۔
محلہ اندرون کوٹلہ کے باشندہ 82 سالہ کسان غیوب نے اپنی زرعی زمین میں فصلوں کی آبپاشی کے لیے ٹیوب ویل لگا رکھا ہے۔ الزام ہے کہ 27 مئی کو محکمہ بجلی کے دو ملازمین نے بغیر بتائے ٹیوب ویل کی بجلی کی لائن کاٹ دی اور تار اپنے ساتھ لے گئے۔ اس سلسلے میں بزرگ نے وزیراعلیٰ سمیت ضلع کے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو بھی خط لکھا تھا۔ لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ 
ہفتہ کو درجنوں کسانوں نے بزرگ غیوب کے ساتھ ٹیوب ویل والی جگہ پر پہنچ کر کارپوریشن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ برزگ نے بتایا کہ اس کے پاس بجلی کا کوئی بل واجب الادا نہیں ہے۔ اس کے باوجود اس کا ٹیوب ویل کنکشن کاٹ دیا گیا۔ اب انہیں آبپاشی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کسانوں نے محکمہ بجلی سے بزرگ کا بجلی کنکشن جوڑنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر محمد اسجد، احسن، دلشاد، اسلم، ذاکر، جاوید، نعیم، مہتاب، ارشاد، یاسر وغیرہ موجود تھے۔ دوسری جانب کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کسان کے الزامات کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر