Latest News

دیوبند علاقہ میں سنسنی خیز واردات، معمولی بات پر بھتیجے نے ہی کر دیا چاچا کا قتل۔

دیوبند علاقہ میں سنسنی خیز واردات، معمولی بات پر بھتیجے نے ہی کر دیا چاچا کا قتل۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
بھتیجے نے اپنے چچا کا ہی چاقوﺅں سے حملہ کرکے قتل کردیا، دیوبند پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے، اچانک موت سے اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے، یہ معاملہ دیوبند کے قریبی گاﺅں رنکھنڈی کا ہے۔
جہاں انل سنگھ نام کا لڑکا اپنے کھیت میں پانی چلا رہا تھا، برابر میں ہی اس کا بھتیجا اروند بھی اپنے کھیت میں پانی چلا رہا تھا، اسی دوران دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر کہا سنی ہوگئی، بعد میں یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ ہاتھا پائی تک ہونے لگی جس میں اروند نے چچا انل سنگھ پر چاقوﺅں سے حملہ کردیا ، انل لہو لہان ہوکر زمین پر گر پڑا، جب کہ اروند موقع سے فرار ہوگیا۔
چیخ وپکار سن کر آس پاس کے کھیتوں میں کام کررہے لوگ موقع پر پہنچے اور ان کے اہل خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی، اہل خانہ تشویشناک حالت میں انل کو لے کر مظفرنگر کے سرکاری اسپتال میں لے کر پہنچے جہاں علاج کے دوران انل کی موت واقع ہوئی۔ اطلاع ملنے پر دیوبند پولیس بھی اسپتال پہنچی ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ جاںبحق ہونے والے انل کے لڑکے انکت نے اپنے تایا زاد بھائی اروند کے خلاف دیوبند کوتوالی میں مقدمہ قائم کرایا ہے، پولیس نے کچھ گھنٹے بعد ہی ملزم اروند کو گرفتار کرلیا ۔ اس کی نشاندہی پر رنکھنڈی کے ایک کھیت سے قتل میں استعمال کیا گیا چاقو بھی برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو کورٹ میں پیش کرکے جیل بھیج دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر