Latest News

حفظ قرآن کریم کی سعادت دونوں جہاں کی کامیابی کی بشارت، ختم کلام اللہ کے موقع پر منعقد دعائیہ تقریب میں مفتی ابوالقاسم نعمانی کا خطاب۔

حفظ قرآن کریم کی سعادت دونوں جہاں کی کامیابی کی بشارت، ختم کلام اللہ کے موقع پر منعقد دعائیہ تقریب میں مفتی ابوالقاسم نعمانی کا خطاب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
 دارالعلوم دیوبند کے استاذِ حدیث اور سابق ناظم تعلیمات مولانا مجیب اللہ گونڈوی کے پوتہ علاءابن مولانا مفتی محب اللہ کے ختم قرآن کے موقع پر ایک مختصر دعائیہ تقریب دارالعلوم دیوبند کے شعبہ دارالقرآن میں منعقد ہوئی۔جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی ، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مولانا مجیب اللہ گونڈوی استاذحدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند ، قاری محمد اسجد نگراں شعبہ تحفیظ القرآن، مولانا مسیح اللہ انچارج دفتر اسٹاک روم، مولانا شفیق سلطان پوری ناظم کتب خانہ ، قاری ممتاز دار الصنائع، ہدیٰ جنرل اسٹور کے منیجر حاجی فیض الھدیٰ،مفتی وحید اللہ استاذ جامعة الشیخ حسین احمد المدنی اور مولوی شہید اللہ قاسمی و دیگر اساتذ حفظ و دینیا نے شرکت کی ۔12 سالہ حافظ علاءنے تین سال کی مدت میں دارالعلوم دیوبند کے شعبہ حفظ کے استاذ قاری محمد ارشد بجنوری کے پاس حفظ مکمل کیا اور مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور اساتذہ دارالعلوم دیوبند کے مبارک ہاتھوں سے بچہ کی دستار بندی عمل میں آئی۔
اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے قرآن کریم اہمیت و عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کے بچوں کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم جیسی عظیم دولت سے سرفراز فرماتے ہیں، انہوں نے کہاکہ قرآن حکیم کو حفظ کرنے کی سعادت در اصل دونوں جہاں کی کامیابی کی بشارت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی طریقہ کار سے کرنی چاہئے اور انہیں قرآن کریم کے مطابق زندگی گزارنے والا بنانے کی کوشش کرنی چاہے۔ 
مفتی ابوالقاسم نعمانی نے حافظ علاءکو قرآن کریم مکمل کرنے اپنی دعاو ¿ں نوازاتے ہوئے اس کے والدین و اساتذہ و مبارکباد دی ۔ مفتی موصوف کی دعاءپر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر