Latest News

مدرسہ انبہٹہ پیر میں طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازاگیا، اساتذہ کے لئے دس دس ہزار روپیہ کے انعام اور ناظم تعلیمات کو عمرہ کرانے کا اعلان۔

مدرسہ انبہٹہ پیر میں طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازاگیا، اساتذہ کے لئے دس دس ہزار روپیہ کے انعام اور ناظم تعلیمات کو عمرہ کرانے کا اعلان۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
معروف دینی ادارہ مولانا حسین احمد مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر میں ششماہی اور سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے اور دارالعلوم دیوبند میں داخلہ پانے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔اس مناسبت سے مدرسہ میں منعقد پروگرام میں طلبہ کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں قرب و جوار کے عوام نے بھی شرکت کی،مہمان خصوصی کے طور پر دارالعلوم دیوبند سے مولانا منیر الدین اور مولانا مصلح الدین نے شرکت کی اور طلبہ کو اپنی نصائح سے مستفید کیا،اسی طرح مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور سے مولانا سید شاہد حسینی نے جلسے میں شرکت کی اور اپنے مواعظ حسنہ میں طلبہ کو خوب خوب محنت اور تربیت کی تلقین کی۔پروگرام کی ایک اہم کڑی یہ رہی کہ دارالعلوم دیوبند میں داخل ہونے والے ان طلبہ میں سے چار طلبہ نے گزشتہ سالوں میں اپنی محنت کے طور طریقے اور اس کے نتائج و ثمرات کے بارے مجمع عام کے سامنے اپنے تاثرات پیش کیے،جس کو پروگرام میں شرکت کرنے والے عوام اور اکابر مہمانان عظام نے بہت زیادہ پسند کیا اور مدرسے کے دیگر طلبہ میں بھی محنت کا مزید شوق پیدا ہوا۔دارالعلوم میں داخل ہونے والے بعض طلبہ کی فرمایش تھی کہ ہمارے لیے بھی مستقبل میں سفری انعام کا سلسلہ قائم رکھا جائے،طلبہ کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے مہتمم مولانا حبیب اللہ مدنی نے اعلان کردیا کہ جو طالب علم دارالعلوم میں نوے اوسط سے امتحان پاس کرے گا اس کو ضرور مدرسے کے طلبہ کے ساتھ سفری انعام میں شامل کیا جائے گا۔مدرسے کی طرف سے کی جانے والی اس حوصلہ افزائی کو دیکھ کر پروگرام میں شریک مدرسے کے بعض محبین و مخلصین نے بھی ان طلبہ کو گراں قدر نقد انعام سے نوازا۔پرو گرام کے آخر میں مہتمم مولانا حبیب اللہ مدنی نے ان طلبہ کی خاطر اساتذہ ¿کرام کی طرف سے کی جانے والی زبردست اور شبانہ روز محنت کی خوب خوب پذیرائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عربی و فارسی درجات کے ہر مدرس کے لیے دس دس ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا اور ناظم تعلیمات مفتی محمد اسجد قاسمی ہریدواری سابق معین مدرس دارالعلوم دیوبند کی طرف سے نظام تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی شب و روز کی خدمتوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ان کو عمرے کے مبارک سفر پر بھیجنے کا اعلان کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر