Latest News

نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج کی طالبات نے حاصل کی شاندار کامیابی۔ نسلوں کوتعلیم یافتہ بنانے کے لئے تعلیم نسواں کی اشد ضرورت: ڈاکٹر نواز دیوبندی۔

نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج کی طالبات نے حاصل کی شاندار کامیابی۔ نسلوں کوتعلیم یافتہ بنانے کے لئے تعلیم نسواں کی اشد ضرورت: ڈاکٹر نواز دیوبندی۔
مظفرنگر: (سمیر چودھری)
نواب عظمت علی خاںگرلز انٹرکالج مظفرنگر کا انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شاندار رہا، انٹر میڈیٹ میں 339 طالبات نے امتحان میں شرکت اور تمام طالبات نے فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا۔ 
ارم نے85.40 فیصد نمبرات کے ساتھ ضلع کی ٹاپ ٹین فہرست میں ساتواں جبکہ انشاءپروین نے 85.20 نمبرات کے آٹھواں مقام حاصل کیا۔ ان کے علاو صالحہ نے 84 فیصد،زبیریہ نے83.80 ضحی نے 83.20 لیزا خاں او رمسکان چودھری 82.80 عفت اور خوشبو رانی نے 82.60 نمرا انصاری 82.20شب نور نے82 اورزویادلشاد نے 81 فیصد نمبرات حاصل کرکے فرسٹ ڈویژن سے شاندار کامیابی حاصل کی۔
اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ شاعر اور ماہر تعلیم و کالج کے منیجر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے تعلیم نسواں کی اہمیت اور اس کی جانب توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معاشرہ میں تعلیم نسواں کی شدید ضرورت ہے، اسلئے معاشرہ کے ہرفر د کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اور سماج کی تمام بیٹوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، انہوں نے کہاکہ نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ تعلیم نسواں کے میدان میں نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج مخلصانہ کوششیں کررہاہے، اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والی بیٹیاں زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں،انہوں نے معیاری تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ سبھی والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے اور بچوں کو وقت دینے پر زو ردیا۔ نواب عظمت خاں گرلز انٹر کالج کی شاندار نتائج کے لئے انہوں پرنسپل صفیہ میڈم، ادارہ کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ستائش کی اور طالبات وان کے والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر