Latest News

شان رسالتﷺ میں گستاخی کا معاملہ اقوام متحدہ لے جائیں گے،ہم بے ایمان حکومت کو میمورنڈم نہیں دیں گے، بریلی کے اسلامیہ کالج میں منعقدہ عظیم الشان احتجاجی جلسے سے مولانا توقیر رضا خان کا خطاب، مودی اور امیت شاہ کو اسلام کی دعوت۔

شان رسالتﷺ میں گستاخی کا معاملہ اقوام متحدہ لے جائیں گے،ہم بے ایمان حکومت کو میمورنڈم نہیں دیں گے، بریلی کے اسلامیہ کالج میں منعقدہ عظیم الشان احتجاجی جلسے سے مولانا توقیر رضا خان کا خطاب، مودی اور امیت شاہ کو اسلام کی دعوت۔
بریلی: گستاخ، دریدہ دہن نوپور شرما کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر اتوار کو بریلی میں مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران اتحاد ملت کائونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ وہ (بی جے پی والے) کہتے ہیں کہ گھر واپسی کرلو، میں دعوت دیتا ہوں نریندر مودی امیت شاہ کو اسلام کو سمجھو، ایمانداری سے موکش (نجات ابدی) چاہتے ہو تو اسلام سب سے اچھا ہے۔اسلام میںکوئی اونچ نیچ نہیں ہے، کوئی چھوٹا بڑا نہیں، اسلام ہی دنیا میں امن قائم کرسکتا ہے، آئو نریندر مودی کلمہ پڑھو، ہم بھی آپ کو سر پر بیٹھا لیں گے؟ اللہ کے سوام ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہاکہ میں میمورنڈم لے کر آیا لیکن بے ایمان حکومت کو نہیں دو ںگا، ہم امن پسند لوگ ہیں، ہمارے میمورنڈم کا نوٹس نہیں لیاجائے گا، ہم ٹرین نہیں جلا رہے، اس لیے ہماری بات نہیں سنی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹرینیں جلائیں، کوئی بلڈوزر چلا؟ کوئی لاٹھی چلی؟ ایسی بے ایمانی دیکھنے کے بعد ہم اسی بے ایمان کے سامنے درخواست لے کر جائیں کہ ہماری بات سن لو ہم یہ حساب اللہ پر چھوڑتے ہیں سزا اللہ دے گا۔ مولانا توقیر رضا خان نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ میں میمورنڈم دیں گے، دہلی میں جاکر دیں گے۔ پوری دنیا کی حکومت کو بتائیں گے کہ یہ کتنا ظلم ہم کر کررہے ہیں کیا مودی کو نظر نہیں آرہا ہے؟ پوری دنیا میں ہمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے یہ ملک صرف ان کا ہی نہیں ہمارا بھی ہے۔ توقیر رضا نے کہاکہ ہمیں یوگی آدتیہ ناتھ سب سے زیادہ ناپسند تھے، نریندر مودی سے بھی زیادہ لیکن گزشتہ دنوں کچھ ایسے معاملے ہوئے جب یوگی نے ثابت کیا کہ وہ راج دھرم کا پالن کررہے ہیں کچھ لوگ ایودھیا میں ٹوپی لگا کر امن بگاڑنے کےلیے آئے تھے، انہیں بے نقاب کرکے جیل بھیجا، ہم جو ٹھیک ہے اسی ٹھیک کہنے والے لوگ ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ یہ جمعہ سے ڈر گئے ہیں جو ماحول میں نے بریلی میں دکھایا ہے اگر میری بات نہیں سنی گئی تو ہندوستان کے ہرصوبے میں ایسے ماحول کا احساس کرائیں گے جب تک گرفتاری نہیں ہوجاتی ہے، گولیاں اگر مذہب دیکھ کر چلیں گی تو ٹھیک نہیں ہے ، گولی کون شاہ ہے کون چور ہے یہ دیکھ کر چلائو۔اس دوران لبیک یا رسول اللہﷺ لبیک یا رسول اللہﷺ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ مولانا نے حکومت کے حالیہ فوجی منصوبے اگنی پتھ پر بھی طنز کرتے ہوئے کہاکہ جب اس کا نام اگنی پتھ رکھ دیاگیا تو آگ لگنی ہی تھی، ہمارے نوجوانوں کے مستقبل خراب کرنے کا ٹھیکہ مودی نے لیا ہے میں ان نوجوانوں کی حمایت کرتا ہوں تو اس کی مخالفت کررہے ہیں اس اگنی پتھ کو بند کر دیناچاہئے۔ بتادیں کہ یہ جلسہ اسلامیہ انٹرکالج بریلی کے وسیع وعریض میدان میں ہوا ہے، اس کےلیے صرف ۱۵۰۰ لوگوں کی ہی اجازت لی گئی تھی لیکن تقریباً ایک لاکھ سے زائد مسلمان اس میں شامل ہوئے۔ پروگرام میںبھیڑ کے پیش نظر تقریباً ڈھائی ہزار پولس فورس تعینات تھی۔ حساس علاقوں کے ساتھ ہی پولس شہر کے چپے چپے پر تعینات تھی، حالانکہ شہر کے بازار بند کرنے کا اعلان نہیں کیاگیا تھا لیکن تب بھی شہر کے کچھ حصوں میں بازار مکمل طو رپر بند تھے وہیں جن علاقوں میں بازار کھلے ہوئے تھے وہاں سناٹا پسرا ہوا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر