Latest News

بورڈ امتحان میں پبلک گرلز انٹر کالج کی طالبات نے حاصل کی ممتاز کامیابی،بورڈ کے نتائج ادارہ کے بانی مرحوم حسیب صدیقی کو سچی خراج عقیدت: فہیم صدیقی۔

بورڈ امتحان میں پبلک گرلز انٹر کالج کی طالبات نے حاصل کی ممتاز کامیابی،بورڈ  کے نتائج ادارہ کے بانی مرحوم حسیب صدیقی کو سچی خراج عقیدت: فہیم صدیقی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
تعلیم نسواں کے معروف و قدیم عصری تعلیمی ادارہ ”پبلک گرلز انٹر کالج دیوبند“ نے اپنی گذشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یوپی بورڈ کے انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کے نتائج میں صدفیصدکامیابی حاصل کی ہے۔ انٹر میڈیٹ کی طالبہ میمونہ 81.8 فیصدی اور ہائی اسکول کی طالبہ روحی 82.33 فیصدی نمبرات حاصل کرکے کالج کی ٹاپر رہیں۔
انٹر میڈیٹ کی طالبہ علوینا 81.2 فیصدی نمبرات حاصل کرکے کالج میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس سال سائنس مضامین کے ساتھ انٹر میڈیٹ کے امتحان میں شریک ہونے والی طالبات میں ادیبہ ریاست نے شاندار تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے تین مضامین میں ڈسٹنکشن کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پبلک گرلز انٹر کالج سے اس سال ہائی اسکول وانٹر میڈیٹ کے بورڈ امتحان میں مجموعی طور سے 67 طالبات نے شرکت کی تھی جن میں انٹر میڈیٹ کی 26 طالبات اور ہائی اسکول کی41 طالبات شریک امتحان ہوئیں۔ تمام طالبات نے امتیازی وفرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے علاوہ یمنی، صہیمہ، یمنی خاتون، مریم ممتاز، ذکیہ، سعدیہ، ثنا، نبیہ، حمیرہ، رونق، ادیبہ ریاست، فلک عظیم، ثانیہ، ثمینہ اور عائشہ نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی پوزیشن سے کامیابی حاصل کرکے اپنے کالج، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔
پبلک گرلز انٹر کالج کے ایچ او ڈی فہیم صدیقی نے کہا کہ ادارہ کے بانی مولانا حسیب صدیقی مرحوم جس اعلیٰ ومعیاری تعلیم کے لئے اپنی پوری زندگی جد وجہد کرتے رہے انٹر کالج کے یہ نتائج انہیں سچی خراج عقیدت ہے۔ کالج کی پرنسپل صفیہ گوھر، سنیئر ٹیچرز شبانہ ذکی اور روبینہ شہزاد نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کی متعدد طالبات نے اپنے تمام مضامین میں ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔کالج کے منیجر سہیل صدیقی ،صبا حسیب صدیقی اور دیگر منتظمین نے تمام طالبات اوران کے والدین وسرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تابناک مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔ 
وہیں دوسری جانب دیوبند کے قدیم عصری تعلیمی ادارے اسلامیہ انٹر کالج کے طلبہ وطالبات نے بھی بورڈ امتحانات میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ادارہ کے منیجر رضوان الحق صدیقی ایڈوکیٹ نے تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد دی۔ ادارہ کے پرنسپل ارشد زماں نے بتایا کہ اس سال ہائی اسکول کا رزلٹ 95.4%اور انٹر میڈیٹ کا رز لٹ99%رہا ہے۔ دیوبند کے قدیم عصری تعلیمی ادارہ ایچ اے وی انٹر کالج کی انٹر میڈیٹ کی طالبہ اپوروا نے 84%نمبرات حاصل کرکے دیوبند میں پہلا مقام حاصل کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر