Latest News

جہیز کا مقدمہ واپس نہ لینے پر شرابی شوہر نے دیا بیوی کو طلاق۔

جہیز کا مقدمہ واپس نہ لینے پر شرابی شوہر نے دیا بیوی کو طلاق۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
جہیز کا مقدمہ واپس نہ لینے پر شرابی شوہر نے میکے پہنچ کر اپنی بیوی کو طلاق دیدی ، خاتون آج اپنے والد کے ساتھ دیوبند کوتوالی پہنچی اور شوہر کے خلاف تحریر دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بنہیڑہ خاص کے رہنے والے گلفام کی بیٹی نرگس نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی 2018 میں تھانہ کیرانہ کے گاﺅں منڈاور کے رہنے والے نوشاد کے ساتھ ہوئی تھی ، شادی میں اس کے والد نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز دیا تھا لیکن ا س سے اس کے سسرال والے مطمئن نہیں تھے اور روز بروز اضافی جہیز کے مطالبے کو لے کر اس پر ظلم کرتے رہتے تھے، جس کے سبب اس نے اپنے سسرال والوں پر جہیز کا مقدمہ دائر کرایا تھا جو ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ نرگس نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنے مائیکہ گاﺅں بنہیڑہ میں ہی رہ رہی ہے۔
گزشتہ شام اس کا شوہر شراب کے نشہ میں ان کے گھر پہنچا اور مقدمہ واپس لینے کا دباﺅ بنانے لگا ، جب اس نے انکار کیا تو اس کے شوہر نوشاد نے گاﺅں کے کئی افراد کے سامنے اسے تین طلاق دیدی۔ نرگس نے اپنے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ، جانچ کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر