Latest News

ضلع جیل میں خاتون سمیت دو درجن قیدی پائے گئے ایچ آئی وی پازیٹیو، جیل انتظامیہ میں مچی کھلبلی۔

ضلع جیل میں خاتون سمیت دو درجن قیدی پائے گئے ایچ آئی وی پازیٹیو، جیل انتظامیہ میں مچی کھلبلی۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
محکمہ صحت کی جانب ضلع جیل میں لگائے گئے طبی کیمپ میں جانچ کے دوران پانچ مزید قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے ہیں،ان میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں،اس سے ایک روز قبل بھی ضلع جیل میں 19 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے تھے ،اب یہ تعداد بڑھ 24 ہوگئی، جس میں ایک خاتون شامل ہے۔ 
محکمہ صحت اور جیل انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو اس کی رپورٹ بھیجی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جو قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو ملے ہیںوہ نشہ کے عادی ہیں،نشیلی اشیاءکے ساتھ ہی ان کی گرفتاری ہوئی تھی، ان میں زیادتر قیدی دیوبند، گنگوہ، مرزاپور، بہٹ اور بہاری گڑھ علاقہ ہیں۔ پانچ ماہ قبل ہی ان ملزمان کو پولیس نے جیل بھیجا تھا، محکمہ صحت کی جانب سے اب ان قیدیو ں کے اہل خانہ کے افراد کی بھی سیمپل لیکر جانچ کرائی جائیگی۔ محکمہ صحت نے کیمپ میں جن قیدیوں میں ٹی بی کی علامت نظر آئی تھی ان کی ایچ آئی وی پازیٹیو کی جانچ بھی کرائی گئی تھی،ان میں سے پانچ قیدیوں رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، محکمہ صحت کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر رنویر سنگھ نے بتایاکہ کیمپ کے دوران ایچ آئی وی پازیٹیو ملے ہیں ،انہوں نے بتایاکہ جیل میں اب تک 24 مریضوں کا ایچ آئی وی کا علاج چل رہاہے، جیل سپریٹنڈامیتا دوبے کاکہناہے کہ اس سے قبل ملے ایچ آئی وی پازیٹیوقیدیوں کا علاج چل رہاہے، جو نئی ایچ آئی وی پارزیٹیو قیدی مل رہے ہیں ان کا بھی علاج کرایا جارہاہے، ،انہوں نے بتایاکہ جانچ میں سامنے آیا کہ یہ قیدی جیل ہیں آنے سے قبل ہی ایچ آئی وی پازیٹیو تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر