Latest News

یوپی ایس سی ٹاپر ٹینا ڈابی سے طلاق کے بعد ہینڈسم آئی اے ایس آفیسر اطہر عامر خان بھی کر رہے دوسری شادی، جانیں کون ہوگی ان کی دلہن؟

یوپی ایس سی ٹاپر ٹینا ڈابی سے طلاق کے بعد ہینڈسم آئی اے ایس آفیسر اطہر عامر خان بھی کر رہے دوسری شادی، جانیں کون ہوگی ان کی دلہن؟
نئی دہلی: يو پی ایس سی 2015  کی ٹاپر آئی اے ایس ٹینا ڈابی سے طلاق کے بعد انتہائی خوبصورت آئی اے ایس اطہر عامر خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دراصل حال ہی میں اطہر کی پہلی بیوی ٹینا ڈابی نے راجستھان کے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر پردیپ گاونڈے کے ساتھ شادی کی ہے۔
اب اطہر عامر خان نے بھی دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ معلومات کے مطابق وہ ڈاکٹر مہرین قاضی سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ٹینا ڈابی اور اطہر عامر خان کی شادی کی تصویر۔

اطہر عامر نے 2015 کے یو پی ایس سی امتحان میں دوسری رینک حاصل کی تھی جب کہ پہلی رینک ٹینا ڈابی نے حاصل کی تھی، دونوں میں ٹریننگ کے دوران محبت ہو گئی، بعد ازاں سال 2018 میں دونوں نے شادی کر لی، ٹینا نے بتایا تھا کہ مجھے پہلی نظر میں اطہر سے محبت ہو گئی تھی لیکن ان کا رشتہ زیادہ دنوں قائم نہ رہ سکا۔ سال 2020 میں دونوں نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی جسے اگست 2021 میں منظور کر لیا گیا۔
اب اطہر ڈاکٹر مہرین قاضی سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اگرچہ شادی کی تاریخ ابھی عام نہیں ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اطہر اور ڈاکٹر مہرین قاضی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔
اطہر عامر خان اس وقت سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او ہیں۔ 29 سالہ اطہر اصل میں جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے IIT منڈی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں B.Tech کیا ہے۔ اطہر عامر خان کو اُنکی اسمارٹنس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لڑکیوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر