Latest News

سہارنپور میں ملی تنظیموں اور وکلاء کے پینل کی کوششوں سے مزید آٹھ نوجوان باعزت بری، جیل سے رہائی ملنے پر گھر والوں میں خوشی کا ماحول۔

سہارنپور میں ملی تنظیموں اور وکلاء کے پینل کی کوششوں سے مزید آٹھ نوجوان باعزت بری، جیل سے رہائی ملنے پر گھر والوں میں خوشی کا ماحول۔
سہارنپور: شان رسالت میں گستاخی کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرہ میں شریک بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کرنے کا جو بیڑا مسلم وکلاء کے ایک پینل نے اٹھایا تھا وہ بدستور جاری ہے اور انھیں کی کوششوں و جدو جہد کا ثمرہ میں اتوار کو 8 مسلم نوجوان کو پھر سے ضلع جیل سے رہائی نصیب ہوئی جس سے ان نوجوانوں کے خاندان و رشتے داروں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ ہفتہ کے روز عدالت نے ان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
جیل سے رہائی کے وقت دلاسہ دینے کے لئے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر ملی کونسل سہارن پور اور مونس رضا نمائندہ حاجی فصل الرحمن ایم پی، آل انڈیا مائنارٹیز ایڈووکیٹ ویلفیئر ایسوسی ڈی ایشن کے سرپرست محمد علی ایڈووکیٹ، سید حسان، عرشی حسن، محمد حمزہ، ایڈووکیٹ شادان شاہ وغیرہ موجود رہے۔

رہائی پانے والوں میں 1 محمد علی پسر راشد، 2 معراج پسر شمسل، 3 آصف پسر پرویز، 4 کیف انصاری پسر گلفام، 5 سبحان پسر ناظم، 6 عثمان پسر جہاں گیر، 7 عبدالصمد پسر فرقان، 8 ساجد پسر فرقان کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی مسلم وکلاء کے پینل کی جدو جہد اور کوششوں کے نتیجے میں سہارنپور کی عدالت سے مرزاپور کے گیارہ نوجوانوں کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی اور پھر ان سبھی کو الحمدللہ ضلع جیل سے رہائی بھی نصیب ہوئی۔
مسلم وکلاء کی یے مخلصانہ کوششیں اس وقت شروع ہوئیں جب سہارنپور میں گستاخ رسول کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونے والے نوجوانوں کو پولس نے گرفتار کر مختلف دفعات عائد کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا تھا اور اب انہیں نوجوانوں کو عدالت قانون و انصاف کی نظر میں بے گناہ پاکر رہا کررہی ہے۔
مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل نے بتایا کہ ملی تنظیموں کے مخلصانہ مشوروں اور وکلاء کی انتہک جدو جہد کا نتیجہ ہے کہ ابتک 19 افراد کے ماتھوں سے جرم کا داغ صاف ہوگیا ہے اور الحمدللہ باقی ملزمان کے مقدمات کی پیروی بھی کی جارہی ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ انھوں نے وکلاء کی جہد جہد، انکے تعاون اور انکی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور آگے بھی اسی طرح سے مقدمات لڑنے کی امید ظاہر کی۔ رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے بھی تمام وکلاء اور سماجی و ملی تنظیموں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
پیروی کررہے وکلاء میںاشرف خاں ایڈووکیٹ، فیصل اقبال ایڈوکیٹ، محمد سلیم خاں ایڈووکیٹ، شعیب ایڈووکیٹ، عدنان شاھد ایڈووکیٹ، آصف انصاری ایڈووکیٹ، شاہ عالم ایڈووکیٹ، یوسف جمال ایڈووکیٹ، شاہ نواز ایڈووکیٹ، اور فرمان ایڈووکیٹ وغیرہ شامل ہیں

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر