Latest News

کرناٹک میں چتردرگہ مسجد سے لوٹ رہےنمازی سمیع اللہ پر جان لیوا حملہ، سنگھی گرفتار۔

کرناٹک میں چتردرگہ مسجد سے لوٹ رہےنمازی سمیع اللہ پر جان لیوا حملہ، سنگھی گرفتار۔
بنگلورو: (مدثر احمد) کرناٹک کے ضلع کے ہریور میں مسجد سے لوٹ رہے ایک نمازی پر سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جان لیوا حملہ کیا ہے، جس کے بعد زخمی شخص کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ چتردرگہ کے ایس پی پرشورام نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں کو تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سمیع اللہ (۳۷ ) کل ایک چکن کی دوکان پر کھڑے ہوئے تھے اس دوران نوتن(۲۲) نامی شخص انہیں گھورنے لگا اس پر سمیع اللہ نے گھورنے کی وجہ دریافت کی تو نوتن نے انکے ساتھ گالی گلوچ کی تھی۔ اسی دوران جب نماز ادا کرنے کے بعد سمیع اللہ مسجد سے واپس لوٹ رہے تھے تو نوتن نے ان پر چاقو سے حملہ کیا جسکی وجہ سے سمیع اللہ کو شدید چوٹیں آئیں موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچاکر اسپتال میں داخل کروایا ہے جبکہ نوتن کو پولیس نے اس معاملے میں گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ ذاتی رنجش کا ہے باوجود اسکے سمیع اللہ کے دئے گئے بیان کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے۔ سمیع اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوتن کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے اور ان نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر یہ حملہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر