Latest News

ادے پور قتل کے خلاف احتجاج کررہےبجرنگ دل والوں نے کرناٹک کے بھدراوتی میں مسلمانوں کی دکانوں پر کیا پتھراؤ، دوزخمی۔

ادے پور قتل کے خلاف احتجاج کررہےبجرنگ دل والوں نے کرناٹک کے بھدراوتی میں مسلمانوں کی دکانوں پر کیا پتھراؤ، دوزخمی۔
بنگلورو: (مدثر احمد) کرناٹک کے ضلع کے بھدراوتی میں آج شام راجستھان کے اودے پور میں ہونے والے کنہیا لال کے قتل کی واردات کے سلسلے میں ہونے والے بجرنگ دل کے احتجاج کے دوران پر تشدد واقعات پیش آئے ہیں جسکی وجہ سے دو نوجوانوں کو چوٹیں آئی ہیں ۔ آج شام یہاں کے رنگپا سرکل میں بجرنگ دل کی جانب احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اسی دوران احتجاج میں شامل کچھ شرپسندوں نے وہاں موجود دکانوں پر پتھراؤ شروع کیا۔ سب سے زیادہ نقصان ٹاپ ٹاور میں موجود سواگ نامی کپڑوں کی دکان میں پیش آیا جہاں پرقریب 15 - 20 افراد پر مشتمل گروہ نے شوکت اور اشواق نامی نوجوانوں کو پیٹا جسکی وجہ سے انہیں چوٹیں آئی ہیں۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے شہر کہ تمام دکانوں کو بند کروایا ہے اور شہر میں پولیس کی گشت بڑھادی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر