Latest News

کنہیا لال قتل کے ملزمین دس روزہ این آئی اے کی کسٹڈی میں بھیجے گئے ، عدالت سے و اپسی پر بھیڑ کے ذریعہ پٹائی، پاکستان مردہ باد کے نعرے۔

کنہیا لال قتل کے ملزمین دس روزہ این آئی اے کی کسٹڈی میں بھیجے گئے ، عدالت سے و اپسی پر بھیڑ کے ذریعہ پٹائی، پاکستان مردہ باد کے نعرے۔
جے پور: اُدے پور کنہیا لال قتل کیس کے چاروں ملزمین کو این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا، اس دوران سخت سکیورٹی انتظامات تھے۔ پیشی کے دوران ملزمین کے لیے ۱۴دنوں کا ریمانڈ مانگا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزمان کو ۱۰ روزہ ریمانڈ پر بھیجا ہے۔ اس دوران وکلاء نے عدالت کے احاطے میں پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ گرفتار چار ملزمین کو ۳۰جون کی نصف شب سخت سکیورٹی کے درمیان جیل میں لایا گیا تھا۔ اگلے دن یکم جولائی کو جیل میں ہی ملزمین کا طبی معائنہ کیا گیا۔ دوسری جانب راجستھان میں ملزمین کے دیگر رابطوں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔کورٹ سے باہر لے جاتے وقت ملزمین کی بھیڑ نے پٹائی کردی ہے اس دوران پولس کو سخت مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا، بھاری بھیڑ کے بیچ سے چاروں ملزمین کو پولس وین میں بٹھاکر جیل روانہ کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر