Latest News

پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے بہانے بہار کے مسلم نوجوانوں کو بدنام کرنے کی سازش افسوسناک: شاہنواز بدر قاسمی.

پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے بہانے بہار کے مسلم نوجوانوں کو بدنام کرنے کی سازش افسوسناک: شاہنواز بدر قاسمی.
 سہرسہ،بہار: فرقہ پرست طاقتوں کے اشارے پر بہار کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی جو ناکام کوشش ہورہی ہے وہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے بہانے بہار کے مسلم نوجوانوں کو ہراساں اور پورے ملک میں بدنام کیا جارہا ہے، مختلف اضلاع میں خفیہ ایجنسی اور پولیس کے ذریعہ ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، لوگ خوف زدگی کے شکار ہیں لیکن ہمارے رہبر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں حق بات بولنے کیلئے تیار نہیں ہے، یہ کھیل ایک منصوبہ بند سازش کے تحت انجام دیا جارہا ہے جس کے خلاف آواز اٹھانا ہر انصاف پسند شہری کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار بہار کے مشہور سماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پھلواری شریف پٹنہ میں جن دو لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے اس کے بعد میڈیا ٹرائل کودیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ میڈیا کی نفرتی زبان اور سوچ مسلمانوں کے تعلق سے کیا ہے، الزام لگنا، لگانا اور جرم ثابت ہونے میں بہت فرق ہے اس سے قبل سینکڑوں کی تعداد میں ایسے بے گناہ برسہا برس جیلوں میں رہنے کے بعد رہا ہوچکے ہیں جن پر بڑے بڑے الزامات لگے تھے، بہار حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نفرتی ماحول کو پیدار کرنے والے میڈیا ہاوس اور ایسی زبان استعمال کرنے والے سیاسی لیڈران کے زبان پر لگام لگائیں جس سے مسلمانوں میں غم وغصہ اور خوف کا ماحول پیدا ہوتا ہو، نتیش حکومت نے ہمیشہ بہار کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچاکر رکھنے کا کام کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ بہار کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی جو کوشش ہورہی ہے وہ ہرگز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور پولیس انتظامیہ پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ اصل حقائق کو عوامی سطح پر پیش کریں گے اور ہمارے جو نوجوان بے قصور ہیں وہ جلد بے گناہ ثابت ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر