Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی ممبئی سے گرفتار۔

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی ممبئی سے گرفتار۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
سابق ایم ایل سی اور کان کنی تاجر حاجی اقبال کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم ایل سی محمود علی کو سہارنپور پولیس نے ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ سہارنپور کے افسران نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہفتہ کی دیر شام یہ ممبئی سے سابق ایم ایل سی محمود علی کی گرفتار ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی سہارنپور پولیس نے حاجی اقبال اور ان کے بھائی محمود علی پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا تھا، جو کئی مقدمات میں مطلوبہ ہیں۔ حاجی اقبال کے تینوں بیٹوں کو پہلے ہی مختلف مقدمات میں گرفتار کرکے سہارنپور پولیس جیل بھیج چکی ہے۔

سنیچر کی دیر شام سہارنپور پولیس نے محمود علی کو نوی ممبئی سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سابق ایم ایل سی کو مرزا پور پولیس اسٹیشن میں درج دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں نوی ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں عدالت میں وارنٹ داخل کرنے کے بعد ریمانڈ پر سہارنپور لایا جائے گا۔ایس ایس پی وپن ٹاڈا نے بتایا کہ سابق ایم ایل سی کو مرزا پور پولیس اسٹیشن میں درج ایک دھوکہ دہی کے معاملے میں نوی ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں عدالت میں وارنٹ داخل کرنے کے بعد ریمانڈ پر سہارنپور لایا جائے گا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ سابق ایم ایل سی محمود علی اور ان کے بھائی حاجی اقبال پر 25 ہزار انعام کا اعلان دو روز قبل ہی کیا گیا تھا۔ 
محمود علی خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام کے کیس میں بھی مطلوب تھے۔ اس معاملے میں ان کا وارنٹ یہاں کی عدالت میں ڈالا جائیگا۔ فی الحال سابق ایم ایل سی محمود علی کو نئی ممبئی کے نیرل پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ جہاں سے سہارنپور ریمانڈ پر لانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حاجی اقبال کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر