لشکر طیبہ کا دہشت گردبی جے پی آئی ٹی سیل کا چیف نکلا، مقامی لوگوں نے پولیس کو سونپا، امت شاہ کے ساتھ تصویر وائرل، لیفٹننٹ گورنر نے گاؤں والوں کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کیا نقد انعام کا اعلان، جانیں بی جے پی نے کیا کہا۔
جموں: جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں اتوار کو دو ہتھیاروں سے لیس دو لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دہشت گردوں کو گاؤں والوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔اس کی جانکاری ایک سینئر پولیس افسر نے دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے گاؤں والوں کی تعریف کی اور ان کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ٹک سن ڈھوک گاؤں میں پیش آیا اور گرفتار دہشت گردوں میں لشکر کمانڈر طالب حسین بھی شامل ہے ،جو راجوری ضلع کا رہنے والا ہے جو ماضی میں ضلع میں آئی ای ڈی دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا ہے۔دہشت گرد طالب حسین کے تعلق سے کہاجارہا ہے کہ وہ بی جے پی آئی ٹی سیل کا رکن تھا، پولس کے مطابق طالب حسین جموں میں پارٹی اقلیتی مورچہ کے سوشل میڈیا کا انچارج بھی تھا۔
لشکر کے دہشت گرد کا بی جے پی عہدیدار نکلنے کے بعد بی جے پی نے آئن لائن رکنیت خمیازہ قرار دیا اورکہا آئن لائن رکنیت لوگوں کو بنا کسی تصدیق کی جانچ کے پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت دے رہی ہے۔ پارٹی ترجمان آر ایس پٹھانیا نے کہاکہ اس گرفتاری سے ایک نیا ایشو سامنے آیا ہے میں کہوں گا کہ یہ ایک نیا ماڈل ہے، بی جے پی میں داخل ہونا، پہنچ حاصل کرنا، ریکی کرنا، اعلیٰ قیادت کو مارنے کی سازش بھی تھی جس کا پولس نے بھانڈا پھوڑکیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ۹؍ مئی کو بی جے پی نے طالب حسین شاہ کو جموں میں پارٹی کے آئی ٹی اور سوشل میڈیا کا انچارج مقرر کیا تھا۔ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر طالب حسین شاہ کی کئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بی جے پی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بھی نظر آرہا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک تصویر انسانی حقوق کارکن دیپکا پشکر ناتھ نے شیئر کیا ہے جس میں دہشت گرد طالب حسین ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ پچھلی صف میں نظر آرہا ہے۔
جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ آج ٹک سن ڈھوک کے دیہاتیوں نے لشکر کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو پکڑنے میں بے پناہ ہمت کا مظاہرہ کیا، جو پولیس اور فوج (راجوری میں) سے مسلسل لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دوسرے گرفتار دہشت گرد کی شناخت جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے فیض احمد ڈار کے طور پر کی اور کہا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دو اے کے رائفلیں، سات گرینیڈ، ایک پستول اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔سنگھ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے گاؤں والوں کی ہمت کو سراہا اور ان کی بہادری کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا، جب کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ان کے لیے 2 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ میں ٹک سن ڈھوک، ریاسی کے گاؤں والوں کی بہادری کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے دو مطلوبہ دہشت گردوں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا ، عام آدمی کا ایسا عزم ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ زیادہ دور نہیں ہے۔
0 Comments