Latest News

آج سے کھلے گیں یوپی کے اسکول ، پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کے اوقات میں ترمیم۔

آج سے کھلے گیں یوپی کے اسکول ، پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کے اوقات میں ترمیم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں ومنظور شدہ اسکولوں میں اب صبح 8بجے سے 2بجے تک تعلیم دی جائے گی ۔اب بارش ہونے کی وجہ سے گرمی سے راحت ملی ہے اسلئے اسکولوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے ۔آج سے ہی اس حکم پر عمل کرنے کے احکامات سبھی بی ایس اے کو دے دئیے گئے ہیں ۔پرائمری اور جونیئر اسکولوںمیں یکم اپریل سے تیس ستمبر تک صبح 8بجے سے 2بجے تک اسکول کھولنے کے احکامات دئیے گئے ہیں لیکن شدید گرمی سے طلبہ وطالبات کو راحت دینے کے لئے محکمہ تعلیم نے 9اپریل کو اسکولوں میں تعلیم کا وقت صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30بجے تک کردیا تھا اور اساتذہ کو 1.30بجے تک اسکول میں رہ کر داخلہ اور دیگر کام کرنے کے احکامات دئیے تھے اب وقت تبدیل ہونے سے طلبہ وطالبات کی تعلیم اب دو بجے تک ہوسکے گی۔محکمہ کے سکریٹری پرتاب سنگھ بگھیل نے سبھی بی ایس اے کو جاری حکم نامہ میں کہا ہے کہ صبح 8بجے سے 8:15تک پریئر ہوگی جبکہ انٹر ول 10:30 بجے سے 11:00بجے تک رہے گا ۔یکم اکتوبر سے 31مارچ تک اسکول صبح 9:00بجے سے 30:00بجے تک کھلیں گے ۔اسکول وقت میں سبھی اساتذہ ملازمین حاضر رہیں گے ۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر ”نپن بھارت اسکیم“کے تحت درجہ ایک سے تین تک کے بچوں کو خاص طور پر تعلیم دی جائے گی ۔اساتذہ کو اس کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اسکول پورے وقت تک کھولے جائیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر