Latest News

سنگم ایکسپریس کو سہارنپور تک چلانے کی تیاری مسافرین کو ملےگی بڑی راحت۔

سنگم ایکسپریس کو سہارنپور تک چلانے کی تیاری مسافرین کو ملےگی بڑی راحت۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ضلع سہارنپور کے مسافروں کا یہ مطالبہ کے سنگم ایکس پریس ٹرین کو سہارنپور تک چلایا جائے اب پورا ہوتا نظر آرہا ہے ۔سنگم ایکس پریس کو اب سہارنپور تک چلائے جانے کی تیاری چل رہی ہے ۔ناردھن ریلوے کی جانب سے اس سلسلہ میں غور وخوض چل رہا ہے امید ہے کہ جلد ہی ایکسپریس کے روٹ میں اضافہ کیا جائے گا ابھی تک یہ ٹرین ہر روز بریاگ راج جنکشن سے میرٹھ کے درمیان ہی چل رہی ہے ۔سنگم ایکس پریس کا اسٹاپج 22ریلوے اسٹیشنوں پر ہی ہورہا ہے ۔اس ٹرین کے آمد ورفت میں جب اضافہ ہوگا تو اس کے اسٹاپج میں اضافہ کیا جائے گا۔واضح ہو کہ سنگم ایکس پریس ہر روز صبح 5:45پریاگ راج سے روانہ ہوتی ہے ۔دوسرے دن صبح 6:45بجے وہ میرٹھ پہنچتی ہے یہ ہی ٹرین شام کو میرٹھ سے پریاگ راج کے لئے روانہ ہوتی جو شام 7:00میرٹھ سے چلتی ہے اور دوسرے روز صبح 8:35بجے پریاگ راج پہنچ جاتی ہے۔محکمہ ریلوے کے افسران کے مطابق میرٹھ اسٹیشن پر یہ ٹرین 10گھنٹہ سے زیادہ وقت تک کھڑی رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس ٹرین کو اب میرٹھ کے بجائے اور آگے سہارنپور تک چلائے جانے کی پالیسی تیار کی جارہی ہے ۔اس ٹرین کو سہارنپور تک چلائے جانے کو لیکر گذشتہ دنوں مرکزی وزیر ریل اشونی وشنوسے علاقہ کے تاجروں اور مسافروں نے ملاقات کرکے میمورنڈم دیا تھا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی اس ٹرین کو سہارنپور تک چلایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں پریاگ راج ڈیوژن کے آفیسر امت سنگھ نے بتایا کہ ابھی اس ٹرین کو لیکر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔اس سے سہارنپور ،مظفر نگر کے تاجروں اور مسافروں کو سہولیت ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر