Latest News

دس لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک کی صدائوں کے ساتھ منیٰ پہنچے، عازمین آج میدان عرفات پہنچ کر خطبہ حج سنیں گے۔

دس لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک کی صدائوں کے ساتھ منیٰ پہنچے، عازمین آج میدان عرفات پہنچ کر خطبہ حج سنیں گے۔ 
مکہ مکرمہ : دنیا سے بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں فرزندان توحید مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ دس لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک کی صدائوں میں منیٰ پہنچے۔ عازمین آج رات منیٰ میں خیموں میں قیام کریں گے۔ جبکہ ہندستان سے  70 ہزارسے زائد حجاج کرام بھی منیٰ موجود ہیں۔
عازمین آج میدان عرفات روانہ روانہ ہونگے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے لئے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ اور جبل رحمت کے گرد وسیع میدان میں قیام کریں ۔ اس کے بعد حج کرام حج کا خطبہ سنیں گے اور ظہر اورعصر کی اکٹھی باجماعت ادا کرنے کے بعد غروب آفتاب تک یہیں وقوف کریں اور بارگاہ الہیٰ میں حج کی قبولیت اور بخشش کی دعائیں مانگیں گے۔
بعد ازاں مزدلفہ روانہ ہونگے اور کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور شیاطین کو مارنے کے کنکریاں اٹھائیں گے، نماز فجر کے بعد رمی کرتے ہوئے منیٰ میں جمرات کے مقام بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔ اس کے بعد حجاج احرام کھول دیں گے ۔مشاعرہ مقدمہ میں 10 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ حجاج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیڈل اسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں۔
 عازمین آج میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔ عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اور آرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور قیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پر پابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اور خامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر