Latest News

حاجی صدر الدین مدینہ منزل گورے گاؤں کا انتقال، جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی جانب سے اظہار تعزیت۔

حاجی صدر الدین مدینہ منزل گورے گاؤں کا انتقال، جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی جانب سے اظہار تعزیت۔
ممبئی: بے شما رخوبیوں کے حامل، مدارس دینیہ کے بہی خواہ اور ضرورت مندوں کا تعاون کرنے والے حاجی صدرالدین مدینہ منزل گورے گائوں ویسٹ ممبئی کا 13؍ جولائی کو 88 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے، إنا لله وإنا إلیہ راجعون۔
اُنکے اِنتقال پر مولانا محمد راشد قاسمی پالنپوری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صدر الدین صاحب تقوی وطہارت، امانت وصداقت، اخلاص وللہیت اور ظاہر وباطن کی پاکیزگی کے مالک تھے، قوم وملت کا درد رکھنے والے تبلیغی جماعت، دینی مدارس و مکاتب سےوابستہ تھے۔ خوشحال ہونے کے باوجود مزاج میں نہایت سا دگی تھی، سخاوت اور فیاضی ان کا خاص وصف تھے، علماء کرام، حفاظ اور دینی خدمت گذاروں سے بے پناہ محبت ر کھتے تھے۔
مولانا محمد راشد قاسمی پالنپوری نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کے جملہ عہدیدران و اراکین کی جا نب سے اہلِ خانہ ومحبین ومتعلقین کے اس گہرے رنج وغم میں شرکت کیساتھ ساتھ انکی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتا ہوں اور دعا ءگو ہوں کہ اللہ رب العزت ان کی بال بال مغفرت فرمائے، اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے، ان کی جملہ خدمات کو اپنی شایانِ شان قبول فرمائے۔ لواحقین اور پسِ ماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر