Latest News

قاری محمدراشد جمعیة علماءبڈھانہ کے نائب صدر منتخب۔

قاری محمدراشد جمعیة علماءبڈھانہ کے نائب صدر منتخب۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
جمعیة علماہند شاخ بڈھانہ کے دفترقاسمی منزل پر ایک نشست کے انعقادکااہتمام کرکے قاری محمدراشدبڈھانوی کو جمعیة علماشاخ بڈھانہ کا نائب صدر منتخب کیاگیا جس میں شہرصدر حافظ شیردین وضلع سکریٹری محمدآصف قریشی ومفتی محمدیامین قاسمی ودیگر عہد داران نے نائب صدرکا تقرر نامہ بھی سپرد کیا حافظ شیردین نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے قاری محمدراشد کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قاری صاحب مارچ سے دسمبرتک بھی نائب صدرکے عہدہ پر فائز رہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پوری امیدہیکہ قاری محمدراشد جمعیة علماہند کے پلیٹ فارم سے ملک وسماجی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم و سماجی خدمت کا قاری راشد بہترسے بہتر تجربہ رکھتے ہیں شہرصدر حافظ شیردین نے کہا کہ اللہ پاک قاری صاحب کو خدمات کے لئے قبول فرماں۔ ضلع سکریٹری ومیڈیا انچارج محمدآصف قریشی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جولائی کو جمعیة علماشاخ بڈھانہ کے منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں قاری محمدراشد بڈھانوی کو نائب صدر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو آج عملی جامہ پہنایاگیا ہے۔اس موقع پر ندیم علی کو نائب خازن کا خط سپرد کیاگیا۔قاری محمدراشدنائب صدر کی دعا پر نشست کااختتام ہوا۔اس موقع پر مفتی یامین قاسمی مولاناآصف اصلاحی، حافظ رئیس قریشی ،محمداصغر قریشی، محمدقاسم قریشی، کوثرعلی رانا، نوید فریداکرم، عبدالرحمن وغیرہ نے مبارک باد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر