Latest News

دیوبند سے متصل علاقہ میں ہریانہ اور یوپی کے کانوڑیوں کے درمیان تصادم، ڈاک کانوڑ میں شامل فوجی جوان کی موت، پانچ کانوڑیوں کے خلاف معاملہ درج۔

دیوبند سے متصل علاقہ میں ہریانہ اور یوپی کے کانوڑیوں کے درمیان تصادم، ڈاک کانوڑ میں شامل فوجی جوان کی موت، پانچ کانوڑیوں کے خلاف معاملہ درج۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند سے متصل مظفرنگر کے تھانہ چھپار علاقہ کے گاوں برلہ میں ہریانہ اور سسولی کے ڈاک کاونڑیوں درمیان لاٹھیوں ڈنڈوں سے تصادم ہوگیا، جس میں کئی کانوڑیئے زخمی ہوگئے ،جبکہ کانوڑیوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اس سے قبل اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے منگلور تھانہ علاقے کے تحت ہائی وے پر دونوں فریق کے درمیان تصادم ہوا تھا تھی جس میں کانوڑ یئے کارتک ولد یوگیش ساکن سسولی تھانہ بھورکلاں کی موت ہو گئی تھی۔سسولی کے لیپران پٹی کا باشندہ کارتک فوج کا جوان تھا، دو دن پہلے وہ کانوڑ کے لئے چھٹی پر آیا تھا۔ 20-25 نوجوان موٹر سائیکل پر جل لینے ہریدوار گئے تھے، راستے میں ہریانہ کے لوگوں سے ان کی جھڑپ ہوگئی۔ منگلور کے علاقے میں ہریانہ کے کانوڑیوں نے کارتک کو لاٹھیوں سے سر میں مار کر اور تیز دھار ہتھیاروں سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ سے سسولی میں غم کی لہر دو ڑگئی ہے۔ سسولی کے رہنے والے ڈاک کانوڑیئے وکرانت کی جانب سے چھپر پولس اسٹیشن میں ہریانہ کے 5 کانوڑیوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ کو پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔ حالانکہ چھپار پولس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ ہریدوار ضلع کے منگلور تھانہ علاقہ کا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر