Latest News

دیوبند کے مانکی مندر پہنچ کر مسلم خاندان نے کیا "جل ابھیشیک"، کا نوڑ لیکر ہریدوار جانا خاندان کی دلی خواہش، اتراکھنڈ پولس پر لگایا بد سلوکی کا الزام۔

دیوبند کے مانکی مندر پہنچ کر مسلم خاندان نے کیا "جل ابھیشیک"، کا نوڑ لیکر ہریدوار جانا خاندان کی دلی خواہش، اتراکھنڈ پولس پر لگایا بد سلوکی کا الزام۔
دیوبند: اتراکھنڈ کے تھانہ بھگوان پور علاقے میں رہنے والے ایک مسلم خاندان نے منگل کو دیوبند-منگلور روڈ پر ما نکی مندر میں جل ابھیشیک کیا۔ اس دوران اسلم اور ان کے خاندان والوں نے اتراکھنڈ انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
مانکی میں شری مانکیشور مہادیو مندر میں جل ابھیشیک کرنے کے بعد بھگوان پور کے سکندر پور گاؤں کے رہنے والے اسلم، حنا اور اس کی بہن نے بتایا کہ کا نوڑ لیکر ہریدوار جانا ان کی دلی خواہش ہے۔ اس بار وہ بھی وہاں گیا۔ لیکن ہماری یہ خواہش پوری نہیں ہوئی۔ کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اتراکھنڈ میں ہی گنگاجل چڑھائیں لیکن وہاں انتظامیہ نے کارروائی کا خوف دکھا کر انھیں جل چڑھانے سے روک دیا، لیکن وہاں پہنچنے سے لے کر وہاں سے نکلنے تک پورے وقت کی ویڈیو گرافی کی گئی۔ جس کا انہیں شدید افسوس ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے مانکی میں مہادیو کو جل ابھیشیک کیا۔ جس سے وہ بہت خوش ہے۔ اسلم کا یہ بھی الزام ہے کہ اتراکھنڈ پولس نے اسے دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے یہاں جل چڑھایا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سمیر چودھری 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر