Latest News

کانوڑ کے مدنظر ضلع میں اتنے سخت رہے گیں حفاظتی انتظامات، کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

کانوڑ کے مدنظر ضلع میں اتنے سخت رہے گیں حفاظتی انتظامات، کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
کانوڑ یاترا کو دیکھتے ہوئے ضلع سہارنپور میں حفاظتی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں یہاں سے گذرنے وال کانوڑ یاتریوں اور شر پسند عناصر کی نگرانی کے لئے 22/کلو میٹر تک 205 سی سی ٹی وی اور 363 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ 
سہارنپور نگر نگم کے آئی سی سی سی روم سے اس کی نگرانی کی جائے گی جس میں تین شفٹوں میں تین تین پولیس اہلکار اس کی نگرانی کریں گے۔ ساتھ ہی زونل اور سیکٹر ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔آج روٹ بھی ڈائیورٹ کردیا گیا ہے تقریباً 24/کلو میٹر روڑ پر 60کانوڑ کیمپ پر کانوڑیوں کے رکنے اور کھانے کا نظم کیا گیا ہے۔ پولیس نے کانوڑ یاترا کو پر امن طریقہ پر اختتام پذیر کرانے کے لئے تین ایڈیشن ایس پی 11ڈپٹی ایس پی، 40انسپکٹر، 200سب انسپکٹر، 300ہیڈ کانٹیبل، 200ہوم گارڈ کے ساتھ ایک بی ایس ایف کمپنی اور پانچ پی ایس سی کمپنی تعینات کی گئی ہیں۔ 22/کلو میٹر اس روٹ پر 28/بیریل لگائے گئے ہیں۔ پانچ تین واچ-ٹاک بھی لگائی گئی ہیں تین کھویا پایا مراکز،نو ریلوے اسٹیشن،پانچ بس اسٹیشن، دس کیو آر ٹی ٹیم بنائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ کانوڑ یاترا کو لیکر محکمہ صحت نے جگہ کی نشان دہی کرکے طبی کیمپ لگائے ہیں جس میں 40 ڈاکٹر،31/فار میسسٹ، 46ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس طبی کیمپ میں کانوڑیوں کو 24گھنٹے محکمہ صحت کی جانب سے سہولیت ملے گی۔ اس کے لئے ڈاکٹروں، فارمیسسٹ اور ملازمین کو الگ الگ شفٹوں میں تعینا ت کیا گیا ہے۔ نوکوڑ تراہا، گاگا لیڑی اور سرساوہ سرکاری اسپتالوں پر تین موبائل یونٹ کھڑی رہیں گی۔کانوڑیوں کے لئے ضلع اسپتال اور گورمنٹ میڈیکل کالج میں دس دس بیڈ تیار کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب کانوڑ یاترا کے مدنظر مقامی انتظامیہ نے دیوبند-روڑکی روڈ پر بھاری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ای رکشا کی آمد ورفت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے دیہی علاقوں کے لوگوں کو دیوبند آنے میں مشکلات کا سامنا شروع ہو گیا ہے۔ ساون کا مہینہ شروع ہوتے ہی شیو کے بھگت کانوڑ یاترا پر نکلتے ہیں اور گنگا جل لاکر جل ابھیشیک کرتے ہیں۔حالانکہ ابھی ڈاک کانوڑ شروع نہ ہونے کے سبب دیوبند علاقہ سے چند کانوڑیئے ہی آتے جاتے دکھ رہے ہیں،لیکن کانوڑ یاترا کے لئے انتظامیہ نے کمر کس لی، جہاں ایک روز قبل انتظامیہ کے ذریعہ کانوڑ روڈ سے تجاوزات ہٹوائے تھے اور گوشت کی دکانوں کو بند کرانے کے ساتھ ساتھ شراب کی دکانیں کے آگے پردے لٹکوائے تھے وہیں آج روڑکی روڈ پر کانوڑ کے دوران بھاری گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی لگادی ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ انتظامیہ نے اس روٹ پر ای رکشاؤں کے آنے جانے پر بھی پابندی لگا دی ہے، جس دیہی علاقوں سے دیوبند آنے والے لوگوں کوآج ہی سے مشکلات کاسامنا کرناشروع ہوگیاہے۔دیوبند سے متصل متعدد دیہی مواضعات ایسے ہیں جہاں سے شہر تک آنے کے لئے محض ای رکشا کی سہولیات ہی دستیاب ہے جس سے لوگوں کا پریشان ہونا یقینی امر ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر