Latest News

ممتاز علمی شخصیت مولانا سید بلال تھانوی کا خانقاہ رائے پور اور جامعہ رحمت گھگھرولی کا اصلاحی دورہ، طلبہ کو دینی واخلاقی تربیت کی فکرکرنے کی تلقین۔

ممتاز علمی شخصیت مولانا سید بلال تھانوی کا خانقاہ رائے پور اور جامعہ رحمت گھگھرولی کا اصلاحی دورہ، طلبہ کو دینی واخلاقی تربیت کی فکرکرنے کی تلقین۔
سہارنپور: معروف و ممتاز شخصیت مولانا سید بلال تھانوی خانقاہ اشرفیہ باغپت خلیفہ محیی السنہ مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ اصلاحی دورے کی غرض سے جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور میں تشریف لائے۔
مولانا اولا عالمی روحانی رائے پور رحیمی خانقاہ تشریف لے گئے، جہاں پر خانقاہ کے سربراہ شاہ عتیق احمد سے ملاقات کی اور روزانہ آنے والے مہمانوں اور علماء کو ناصحانہ خطاب کیا اور دعاء کرائ۔ اس موقع پر خانقاہ رائے پور کے ناظم و متولی شاہ عتیق احمد نے خانقاہ کی تاریخ بیان کی خانقاہ کے ترجمان مولانا ڈاکٹر بدر عالم ندوی کو حضرت مولانا نے سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دی ابتدا میں مولانا بدر عالم اور اساتذہ نے اپنے رفقاء قاری افتخار ،قاری محمد ناصر،حافظ محفوظ، قاری ارشد،حافظ فضل الرحمان، مولانا دلشاد ،قاری محمدعاطف، قاری محمد اظہر،قاری عنایت الرحمن، مفتی مکر وغیرہ کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا بعد ازاں مولانا نے حضرت مولانا سید مکرم حسین قدس سرہ کی تعزیت کے لئے سنسار پوراور خانقاہ پٹھیڑھ بھی گئے۔
مولانا سید بلال نے جامعہ رحمت میں طلبہ سے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی دینی واخلاقی تربیت کی فکرکریں، سنت و شریعت کے مطابق زندگی گزاریں اور خاص طور سے ہمہ وقت با وضو رہنے کا اہتمام کریں اور بعد مغرب اوابین کا بھی اہتمام کریں کہ آپ عوام و خواص ہر ایک کے لیے نمونہٴ عمل بنیں گے اور امت کی راہنمائی فرمائیں گے۔
مولانا نے اجتماعی دعاء کراتے ہوئے مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی مدظلہ کے لیے دعاء صحت کرائ 
مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کو مولانا کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا اور انھوں نے جامعہ رحمت گھگھرولی سہارن پور کے اساتذہ و طلباء کے ساتھ بڑی گرم جوشی کے ساتھ مولانا کا مع قافلہ کے استقبال کیا اور طلبہ و اساتذہ سے مولانا کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ مولانا عوام و خواص میں بے حدمقبول و محترم شخصیت ہے، مولانا ان علماء ربّانین میں سے ہیں جو علم و فضل ، صلاح و تقوی،اعتدال اور نرم روی میں ممتاز مقام کے ساتھ امت کی اصلاح و ترقی اورمسلمانوں میں دینی روح پھونکنے کے لیے مصروف عمل ہیں، مولانا کے قافلہ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آج علم و روحانیت کی بارات نکلی ہوئی ہے، مولانا تشریف لائے ،یہ آپکی ہمارے تئیں محبت ہی ہے ، اللہ تعالی مولانا کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اسی طرح آپ ہمیں اپنی شفقتوں و عنایتوں سے نوازتے رہے قافلہ میں علماء وذمہ داران مدارس کے ساتھ کافی متعلقین ہمراہ رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر