Latest News

ڈی ایم نے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ تیا ر کردہ 125روپے کا جھنڈا 501میں خرید کر ترنگا مہم کا آغاز کیا۔

ڈی ایم نے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ تیا ر کردہ 125روپے کا جھنڈا 501میں خرید کر ترنگا مہم کا آغاز کیا۔
سہارنپور : ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے یہاں ضلع کلکٹریٹ ہال میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ تیّار کردہ 125روپے کی قیمت کا ترنگا 501روپے خرید کر ترنگا مہم کا آغا ز کر دیا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ قومی مفاد کے تحت سیلف ہیلف گرو پ کے ذریعہ تیار کردہ ترنگا زیادہ سے زیادہ خریدیں اور سیلف ہیلپ گروپ کا حوصلہ بڑھا ئیں۔
واضح رہیکہ سرکار کیطرف سے آزادی کے 75سال مکمل ہو نے پر آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 11اگست سے 17اگست تک گھر گھر ترنگا پہرانیکی اپیل کی گئی ہے ۔یہ ترنگا خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کے علاوہ کھادی آشرم اور دگر سماجی تنظیموں کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ہی اسکی مارکیٹنگ بہتر طریقہ سے کرنے کی کوشش بھی کیجا رہی ہے تاکہ مانگ کے مطابق مال تیار کیا جا سکے۔لوگوں سے بھی اپیل کیجا رہی ہیکہ وہ گھر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنا ئیں اور اپنے گھروں پر ترنگا پہرائیں ۔
اس مہم کو لیکر سیاست بھی تیز ہو گئی ہے کانگریس نے اس کو بی جے پی کا سیاسی حربہ بتا کر خود کو اس سے الگ کر لیا ہے تاہم لوگوں سے آزادی کا 75واں سالانہ جشن جوش وخروش سے منانیکی اپیل کی ہے ۔مقامی طور پر بھی کانگریس کے لوگ اس مہم میں شامل ہو نے گریز کررہے ہیں اور بی جے پی پر ترنگے کی سیاست کا الزام لگا رہے ہیں ان کا الزام ہیکہ جس پارٹی نے آدی کے 52سال تک ترنگا نہیں پہرایا آج وہ پارٹی ترنگے پر سیاست کر رہی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر