Latest News

جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بیوی کو دیا طلاق، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو کیا گرفتار۔

جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بیوی کو دیا طلاق، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو کیا گرفتار۔
دیوبند: محلہ کوہلہ بستی کی رہنے والی مسکان نے سسرال والوں پر جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر مار پیٹ کر گھر سے نکالنے کا الزام لگایا ہے۔ اتنا ہی نہیں، یہ بھی الزام ہے کہ جب وہ اپنے ماموں کے گھر گئی اور رہنے لگی تو اس کے شوہر نے وہاں پہنچ کر اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے تین طلاق کہہ کر رشتہ ختم کردیا۔
ہفتہ کو پولیس کو دی گئی تحریر میں مسکان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اس کی شادی سہارنپور کے قطب شیر کے رہائشی شہباز سے ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ شادی میں دیے گئے جہیز سے شوہر اور سسرال والے خوش نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے وہ اسے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے لگے اور گزشتہ کئی دنوں سے اضافی جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے، جب اس نے خاندان کی مالی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کیا تو شوہر نے اسے مارا پیٹا اور گھر سے باہر نکال دیا۔ مسکان کا الزام ہے کہ اس کے بعد شوہر میکے پہنچا اور اس کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے تین طلاق دے دی ۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر شوہر شہباز، سسر حسین اور ساس سنجیدہ کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ ملزم شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر