Latest News

پبلک گرلز انٹر کالج کی طالبات نے نکالی ترنگاریلی، حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ جشن آزادی منائیں: صبا حسیب صدیقی۔

پبلک گرلز انٹر کالج کی طالبات نے نکالی ترنگاریلی، حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ جشن آزادی منائیں: صبا حسیب صدیقی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
آزادی کے امرت مہاتسو کے تحت آج دیوبند کے متعدد تعلیمی اداروں میں پربھات پھیری نکالی گئیں۔ان ریلیوں کے دوران طلبہ وطالبات نے نہایت جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن آزادی کو اجتماعی طور پر منانے کا پیغام دیا اسی ضمن میں دیوبند کے معروف عصری تعلیمی ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ہرگھر ترنگا مہم اور آزادی کا امرت مہاتسو کے تحت ایک عظیم الشان ریلی نکال کر ہندوستان کا 75واں یوم آزادی جوش وخروش سے منائے جانے کا پیغام دیا ۔صبح 9بجے ادارہ کی پرنسپل صبا حسیب صدیقی ،صفیہ گوھر اور شبانہ ذکی نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا طالبات کی یہ ریلی احاطہ دارالعلوم ،اعظمی منزل،مسجد رشید،محلہ خانقاہ،سرائے سینی اور جی ٹی روڑ سے ہوتے ہوئے واپس انٹر کالج آکر اختتام پذیر ہوگئی۔اس موقع پر صبا حسیب صدیقی،صفیہ گوھر اور شبانہ ذکی نے طالبات کو قومی پرچم کی اہمیت اور اس کے آداب سمجھائے۔بعد ازاں طالبات نے ریلی نکالے جانے کے دوران آزادی سے متعلق نعرے،آزادی کا امرت مہاتسو،ہندوستان زندہ باد کے علاوہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ترانہ پڑھ کر لوگوں میں حب الوطنی اور آزادی کے جذبہ کو بیدار کرنے کا پیغام دیا ۔اس موقع پر طالبات نے ہندوستان کو دنیا کا نمبرون ملک بنانے کا بھی عہد کیا ۔ادارہ کے ایچ او ڈی فہیم صدیقی نے طالبات کو ملک کو نمبر ون بنانے کے لئے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بچے قوم کا مستقبل اور اس ملک کے معمار ہیں اسلئے ان کی تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز رہنی ضروری ہے تاکہ وہ بہتر صحت وتندرستی اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ہندوستان کو عظیم ملک بنانے کے خوابوں کو شرمندہ ¿ تعبیر کرسکیں۔اس موقع پر پبلک گرلز انٹر کالج کا ٹیچنگ اسٹاف اور محمد غزالی،عارف،شاہد،نفیس احمد وغیرہ موجود رہے ۔اسی تناظر میں نئی روشنی پبلک اسکول،امن نرسری کے طلبہ وطالبات نے بھی ریلی نکال کر اپنے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر