Latest News

امرت مہوتسو کے مسلم فنڈ دیوبند میں خصوصی پروگرام کاانعقاد، ہمیں پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی کو منانا چاہئے: سہیل صدیقی۔

امرت مہوتسو کے مسلم فنڈ دیوبند میں خصوصی پروگرام کاانعقاد، ہمیں پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی کو منانا چاہئے: سہیل صدیقی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے زیر اہتمام جشن آزادی کا امرت مہاتسو کے تحت ایک خصوصی تقریب کیاانعقاد کیا گیا،جس میں ترنگاجھنڈا تقسیم کیاگیااور سبھی سے ہر گھر ترنگا مہم کوکامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔اس موقع پر ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے مجاہدین جنگ آزادی اور جنگ آزادی میںعلماءکے کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو آزاد کرانے کا مقصد یہ ہی ہے کہ اس ملک میں بسنے والی تمام قومیں اور مذہب سے تعلق رکھنے والے طبقات بلاتفریق مذہب وملت خوشحالی سے زندگی بسر کریں اور اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب وروایات کو زندہ وتابندہ رکھیں۔سہیل صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبائی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر گھر ترنگا اور گھر گھر ترنگا کو عملی شکل دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے تمام اہل وطن باالخصوص اہل دیوبند سے اپیل کی کہ وہ پورے جوش وخروش کے ساتھ 75ویں یوم آزادی کے تحت آزادی کا امرت مہاتسو کو پروقار انداز میں منائیں۔نائب منیجر سید آصف حسین نے آزادی کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کی خاطر علمائے دیوبند کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش اور جنگ آزادی کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آزادی کا امرت مہاتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانا چاہئے۔دیوبند کے سابق چیئرمین اور ادارہ کے سینئر کارکن انعام قریشی نے بھی 75ویں جشن آزادی کو پورے جوش اور ولولہ کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ادارہ کے سینئر کارکنان حافظ عبد الخالق،عمیر احمد عثمانی، فہیم علوی، حاجی محمد یاسین،محمد اشتیاق،عبدالرشید خاں،محمد رفیع،ذیشان عمر،جاوید عالم عثمانی، مسعود خاں رانا سمیت جملہ اسٹاف موجود رہا۔وہیں عیدگاہ وقف کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ میدان میں قومی پرچم لہرایاگیا اور سبھی سے بڑھ چڑھ امرمہوتسو میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی۔اس دوران کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی،ڈاکٹر انور سعید،سابق چیئرمین انعام قریشی،عمیر احمد عثمانی،فہیم اختر صدیقی اور دیگر کارکنان موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر