Latest News

جنگ آزادی میں علماءکرام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جامعہ اسلامیہ انوار العلوم موضع بہاری میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔

جنگ آزادی میں علماءکرام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جامعہ اسلامیہ انوار العلوم موضع بہاری میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔
مظفرنگر: جامعہ اسلامیہ انوار العلوم موضع بہاری ضلع مظفر نگر میں یوم آزادی کے موقع پر جامعہ کے صحن میں جھنڈا لہرایا گیا اور مدرسے کے طلباء کی جانب سے پورے گاؤں میں ترنگا ریلی نکالی گئی، گاؤں والوں نے جوش و خروش سے ریلی کا استقبال کیا۔ناظم جامعہ مفتی عبدالقادر قاسمی نے علمائے کرام کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علمائے دین نے جنگ آزادی کو بھرپور طریقے سے لڑا اور ملک کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔مفتی عبدالقادر نے کہا کہ آج ہم نے اپنے اسلاف کی قربانیاں بھلا دی ہیں۔جس کے لیے ہم خود بھی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے علماء کی تنظیم جمعیت علماء ہند نے سب سے پہلے مکمل آزادی کا مطالبہ بہت زور و شور سے اٹھایا تھا۔مولانا شہزاد نے بھی جنگ آزادی میں علماء کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 
اس موقع پر جامعہ کے زیرِ انتظام ملت پبلک اسکول کے طلباء کو اپنی اپنی کلاسوں میں اول آنے پر تحائف دیئے گئے۔پروگرام کی صدارت جامعہ ہذا کے مہتمم حافظ عمر فاروق نے کی۔ اور نظامت جامعہ ہذا کے طالب علم محمد عمیر اور اسکول پرنسپل ماسٹر آزاد نے مشترکہ طور پر کی۔ پروگرام کا خاکہ بنانے میں خصوصی کردار ماسٹر آزاد ادا کیا ۔پروگرام میں طلباء و طالبات نے حب الوطنی کے ملی نغمے اور ترانے سناکر‌سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر پردھان حسنین زیدی، مولانا حاتم نیاز قاسمی، مولانا شکیل قاسمی، مولانا شہزاد، قاری شاہ ویز، قاری دانش،حافظ فیروز وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر