Latest News

جامعہ طبیہ دیوبند ریاست کا مثالی ادارہ ہے، جامعہ طبیہ دیوبند میں منعقد پروگرام میں وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا خطاب۔

جامعہ طبیہ دیوبند ریاست کا مثالی ادارہ ہے، جامعہ طبیہ دیوبند میں منعقد پروگرام میں وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا خطاب۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
ہائیوے پر واقع معروف طبی و تعلیمی ادارہ جامعہ طبیہ دیوبند میں دیوبند یوم آزادی کے موقع پر ایک شانداری تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں وزیر مملکت کنور برجیش نے بطور مہمان خصوصی کی۔پروگرام کا آغاز حافظ حشیم انور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس دوران وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے اسپتال میں داخل مریضوں کو پھل تقسیم کئے اور مفت آکسیجن کا افتتاح کنور برجیش سنگھ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ مفت آکسیجن کنسنٹریٹر کی سہولت پورے اترپردیش میں مہیا کرائی جائے گی ۔ اگر کسی بھی شخص کو آکسیجن کنسنٹریٹر کی ضرورت کسی بھی شخص کو پڑتی ہے تو اس کو ادارہ کی جانب سے مفت پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ طبیہ دیوبند نے کووڈ کے دور میں اپنی جو خدمات دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ دیوبندہی میں نہیں بلکہ پوری ریاست میں ایک مثالی ادارہ ہے۔ کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ذریعہ آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام چلاکر ملک کے ہر شہری کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دوسری مرتبہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے میں خواتین کا اہم کردار ہے ، اس کی سب سے بڑی وجہ بی جے پی حکومت نے خواتین کو سیکورٹی مہیا کرائی ہے جس کے سبب آج خواتین اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہی ہیں۔انہوں نے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید فلاحی کاموں کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے وہاں پر موجود سبھی طلبہ وطالبات کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعہ آیوش کی ترقی کے لئے جو کام کئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی وجہ سے ہی آیوش ڈاکٹروں کی شناخت ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر انور سعید نے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا گرو گورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی کے قیام پر مبارک باد پیش کی۔ پروگرام کی صدارت کررہے بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی نے کی ، نظامت اسپتال جامعہ طبیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احتشام الحق نے انجام دی۔اس دوران کالج کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کو سپاس نامہ پیش کیا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ کنور برجیش سنگھ کے والد مجاہد آزادی ٹھاکر مکند سنگھ کے صاحبزادے ڈاکٹر راج کمار راوت کو شال اُڑھاکر مجاہدین آزادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس دوران کالج کے طلبہ وطالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ ،ادارہ کے طلبہ وطالبات کو ثقافتی پروگرام پیش کرنے اور امتحان میں اول دوم، سوم پوزیش لانے والے طلبہ وطالبات کو اعزاز سے نوازا گیا اور ساتھ ہی کووڈ اور کانوڑ یاتریوں کی خدمت کرنے والے ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔قبل ازاں جامعہ کے احاطہ میں کسریٹری ڈاکٹر انور سعید نے پرچم کشائی کی اور انسانی زنجیر بناکر پربھات پھیری نکالی اور گاﺅں گاﺅں جاکر گھر گھر ترنگا مہم کے تحت لوگوں کو جھنڈا لہرانے کے لئے بیدار کیا اور گاﺅں کے باشندوں کو جھنڈے تقسیم کئے گئے۔ اس دوران جملہ اسٹاف موجودرہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر