Latest News

ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں دہلی سے محمد یسین گرفتار۔

ٹیرر فنڈنگ کے الزام  میں دہلی سے محمد یسین گرفتار۔
نئی دہلی: دہلی پولیس اور جموں وکشمیر پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر کے ٹیرفنڈ نگ کے لئے کام کرنے کے اِلزام میں ایک حوالہ آپر یٹ کوگرفتارکیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہشت گر تنظیموں کے لئے حوالہ لین دین کرنے والے گرفتار شخص کی شناخت محمد یسین (48 سال)، باشند ولی نلبندن، ترکمان گیٹ دہلی کے طور پر کی گئی ہے۔ 
محمد یسین پیشے سے گارمنٹ تاجر ہے اور دہلی کے مینا بازار سے کام کرتا ہے۔ 
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے پیشل کمشنر ایچ بی ایس دھالی وال کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے حوالہ منی کو دستیاب کروایا جارہا ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے کا کام دہلی کے مینا بازار سے کام کرنے والا حمد یسین نامی شخص کر رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایس پی للت موہن نیکی اور اے سی پی ہردے بھوشن کی نگرانی میں دہلی رینج کے اسپیشل سیل کے انسپکٹر سنیل کمار راجین اور انسپکٹر بروندر جوشی کی قیادت میں ٹیم کی تشکیل کی گئی۔
جانکاری ملی کہ حمد یسین جو کہ باشنده گلی نلبندن، ترکمان گیٹ، دہلی کا رہنے والا ہے، وہ دہشت گردتنظیم لشکر طیبہ اور البدر کے ٹیرفنڈنگ سے متعلق حوالہ لین دین میں ایک ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسپیشل سی پی دھالی وال نے بتایا کہ 17 اگست 2022 کو محمد یسین نے تقریبا10 لاکھ روپے کی رقم جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں آگے استعمال کے لئے جموں وکشمیر کے ایک دہشت گرد آپر یٹیو عبدالحمید میر کو بھیجی ہے۔ اس سے متعلق ، جموں وکشمیر پولیس نے 18 اگست کو ایف آئی آر نمبر 37 /2022 ،ڈی ٹی کے تحت معاملہ درج کیا۔ اس کے بعد عبدالمید میر، باشندہ مینڈھر، پونچھ، جموں وکشمیر کو جموں بس اسٹینڈ سے 10 لاکھ روپے کی ٹیرر فنڈنگ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد مینا بازار کے آس پاس چھاپہ ماری ٹیم کو تعینات کیا گیا اور محمد یسین نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران محمد یسین نے بھی انکشاف کیا کہ حوالہ کا پیسہ جنوبی افریقہ کے راستے سے ہندوستان کے صورت اور مبئی بھیجا جارہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر