Latest News

سہارنپور میں بڑا سڑک حادثہ، ریت سے بھرے ڈمپر نے وین کو ٹکر ماری، میاں بیوی اور چار خواتین سمیت 6 افراد کی دردناک موت۔

سہارنپور میں بڑا سڑک حادثہ، ریت سے بھرے ڈمپر نے وین کو ٹکر ماری، میاں بیوی اور چار خواتین سمیت 6 افراد کی دردناک موت۔
سہارنپور: سہارنپور کے بہٹ علاقے میں اتوار کی رات ایک دردناک سڑک حادثے میں حاملہ خاتون اور اس کے شوہر سمیت چار افراد کی موت ہوگئی، حادثے کے بعد متوفی کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں سے دو خواتین ہسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوئے۔ حادثے میں کُل چار خواتین کی موت ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر سی او بہٹ منیش چندر اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔
کان کنی سے بھرے ڈمپر اور وین کے درمیان دہلی-یمونتری ہائی وے پر گنڈیوڈ پٹرول پمپ کے قریب زوردار ٹکرہوگئی۔ جس میں وین میں سوار دو خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی خبر سے افرا تفری مچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ کان کنی کے ایک ڈمپر نے سامنے سے آنے والی وین کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئی۔ عادل ولد فرقان، مشکور ولد منظور اور آسماں زوجہ عادل اور رخسار زوجہ مقصود موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ریحانہ زوجہ سلیم، سلطانہ زوجہ فرقان، فرقانہ زوجہ رحمان زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی مرزا پور پول کے رہنے والے ہیں۔ دوسری جانب حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ زخمیوں میں سے علاج کے دوران مزید 2 خواتین کی موت ہوگئی اس طرح حادثے میں اب تک کُل 4 خواتین سمیت 6 افراد کی موت ہوئی ہے۔
پولیس نے لواحقین کو حادثے کی اطلاع دی۔ جس سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے گاؤں والوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر