Latest News

مقامی بی جے پی لیڈروں کی امیدوں پر پھرا پانی، سی ایم یوگی کا شیخ الہند مولانامحمودحسن میڈیکل کالج کا نام تبدیل کرنے سے انکار۔

مقامی بی جے پی لیڈروں کی امیدوں پر پھرا پانی، سی ایم یوگی کا شیخ الہند مولانامحمودحسن میڈیکل کالج کا نام تبدیل کرنے سے انکار۔
سہارنپور: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سہارنپور میں واقع شیخ الہند مولانامحمودحسن گورنمنٹ میڈیکل کالج کا نام تبد یل کرنے کے مطالبے کو مستردکرتے ہوۓ کہا ہے کہ مولا نا محمودحسن مجاہد آزادی تھے، حکومت ان کے نام پر قائم ادارے کا نام تبدیل نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی یوگی جنہوں نے دودن پہلے سہارنپور کا دورہ کیا تھا، اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی ضلع یونٹ کے بڑے لیڈروں نے اس کا لج کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ یوگی نے یہ مطالبہ قبول نہیں کیا ہے۔ مولانامحمودحسن (1920-1851 ) دارالعلوم دیو بند کے پہلے طالب علم تھے اور وہ اس ادارے کے تیسرے صدر مدرس بھی بنے۔  26 مئی 1866 کو دیوبند میں قائم ہونے والے دارالعلوم کے بانی مولانا قاسم نانوتوی کے شاگرد تھے۔ مولانا محمود حسن 1890 میں دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس بنے۔ سہارنپور میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سابق بی ایس پی حکومت کی وزیر اعلی مایاوتی نے قائم کیا تھا۔ مایاوتی حکومت نے اس کا نام کانشی رام گورنمنٹ میڈیکل کالج رکھا تھا۔ کالج کا افتتاح اکھلیش یادو کی حکومت میں ہوا تھا، جس کے بعد اکھلیش یادو نے اس کالج کہ نام شیخ الہند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج سہارنپور کر دیا تھا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر