Latest News

بی جے پی حکومت اپوزیشن کی آواز دباناچاہتی ہے، کانگریس کی ہلاّ بول ریلی کے سلسلہ میں منعقد پریس کانفرنس میں پردیپ نروال کااظہار خیال۔

بی جے پی حکومت اپوزیشن کی آواز دباناچاہتی ہے، کانگریس کی ہلاّ بول ریلی کے سلسلہ میں منعقد پریس کانفرنس میں پردیپ نروال کااظہار خیال۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
کانگریس کے قومی سکریٹری اور مغربی اترپردیش کے انچارج پردیپ نروال نے کہا کہ آج جہاںملک کا ہر شہری مہنگائی سے پریشان ہے وہیں دوسری جانب نوجوان طبقہ بے روز گاری کیوجہ سے اپنے مستقبل کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہے ۔اسی سلسلہ میں کانگریس پارٹی چار ستمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں مہنگائی اور ہلا بول ریلی کا انعقاد کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہارنپور کے سرکٹ ہاﺅس میں گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ڈرنے والی پارٹی نہیں لڑنے والی پارٹی ہے ۔انہوں نے نیشنل ہیرالڈ پر ڈالے گئے تالہ کو مودی سرکار کی تانا شاہی قرار دیا اوراور کہا کہ سرکار اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپنے بس میں کر کے مودی سرکا اپوزیشن کی آواز کا گلا گھوٹنا چا ہتی ہے ۔غلام نبی آزاد کے استعفی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھیا راﺅ سے لیکر غلام نبی آزاد تک جن لیڈروں نے کانگریس چھوڑی ہے ان سب پر کانگریس کے احسانات ہیں لیکن جیسے ہی اقتدار ختم ہوایہ لیڈر پارٹی چھوڑ گئے، ان کے جانے سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑا آزاد کے جانے سے بھی نہیں پڑیگا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں ۔پورے ملک اور خاص طور پر یوپی میں کانگریس کی خستہ حالی پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کی عوام میں آج بھی گرفت مضبوط ہے 2017کے اسمبلی انتخابات میں میڈیا کے ذریعہ یہ پرو پیگنڈہ کرایا گیا کہ بی جے پی سے کانگریس کا نہیں سماجوادی پارٹی کا مقابلہ ہے اور اسطرح سے ووٹر گمراہ ہوئے بی جے پی جیت گئی ۔انہوں نے کہا کہ یوپی ہی نہیں ملک بھر میں کانگریس ہی عوامی ایشوز پر اور مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر ہے کوئی دوسری پارٹی نہیں۔ کانگریس کے قومی سیکریٹری نے بتا یا کہ مہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف اور عوامی ایشوز کو لیکر کانگریس پارٹی 4ستمبر کو دہلی میں مہا ریلی کررہی ہے جسمیں ہر اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے ورکرس شریک ہوں گے اور دہلی سے بی جے پی کیخلاف بگل بجا یا جا ئیگا ۔اس موقع پر ضلع صدر چودھری مظفر حسین ،اے آئی سی سی کے ممبر جاویدصابری، شہر صدر ورون شرما،سندر جیت سنگھ نکو ،اشوک سینی ،ضلع میڈیا انچارج گنیش دت شرما اور ستیم بھوریان سینی موجود تھے ۔ بعد ازاں قومی سکریٹری پردیپ نروال نے سہارنپور کمشنری کے تینوں اضلاع کے عہدیداران اور کانگریس کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی عہدیداران اور کارکنان سے کہا کہ سبھی لوگ مل کر وارڈ سطح پر ریلی کی کامیابی کے لئے پالیسی تیار کریں۔اسمبلی کا انتخاب لڑنے والے امید وار مختلف سطح پر ریلی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کریں۔انہوں نے سبھی کو ذمہ داریاں بھی سونپی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر