Latest News

علاقہ میں مویشیوں میں پھیلی گانٹھ کی بیماری، بیماری کی روک تھام کے لئے محکمہ نے شروع کی ٹیکہ کاری مہم۔

علاقہ میں مویشیوں میں پھیلی گانٹھ کی بیماری، بیماری کی روک تھام کے لئے محکمہ نے شروع کی ٹیکہ کاری مہم۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
مویشیوں میں پھیلنے والی لمپی (گانٹھ) کی بیماری کی روک تھام کے لیے مقامی انتظامیہ مستعد ہوگئی ۔ مویشیوں سے متعلق نے بدھ کے روز محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ دیوبند کی دونوں رجسٹرڈ گاوشالہ میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت گائیوں کو ٹیکے لگائے۔ ساتھ ہی محکمہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو ویکسی نیشن کر رہی ہیں اور لوگوں کو بیماری کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے، لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا جارہاہے۔

تقریباً دو ہفتہ سے ضلع میں مویشیوں میں جلد کی بیماری(لمپی روگ) جیسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں اور اس بیماری سے متاثر مویشیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے بعد محکمہ انیمل ہسبنڈری نے جانوروں میں بیماری کی روک تھام کے لئے باضابطہ مہم شروع کردی ہے۔ دیوبند بلاک علاقے میں اب تک 50 سے زائد مویشیوں میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔جس کے سبب آج دیوی کنڈ میں واقع شری کرشنا گوشالہ اور گنارسہ گاو ¿ں میں واقع گوشالہ میں چار سو کے قریب گایوں کو ٹیکہ لگایا گیا، اس کے ساتھ ٹیم گھر گھر جا کر مویشیوں کا ویکسی نیشن کر رہی ہے اور لوگوں میں بیداری پیدا جارہی ہے۔ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے بیماری سے تحفظ کے لئے جانوروں کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن جانوروں میں گانٹھ کی علامات پائی جارہی ہیں انہیں دوسرے جانوروں سے الگ رکھیں، انہیں کھلے میں نہ چھوڑیں اور تمام احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
اس موقع پر انیمل ہسبنڈری کے آفیسر ڈاکٹر دھیرج شرما نے کہا کہ گائیوں میں گانٹھ کی بیماری ضلع کے ساتھ ساتھ دیوبند علاقہ میں بھی پھیل رہی ہے، جہاں اب تک 50 سے زائد گائیوں میں اس بیماری کی علامات پائی گئی ہیں، محکمہ مویشی اور محکمہ صحت اس بیماری کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کررہے ہیں اور مویشیوںکی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ویکسین دو دن پہلے ہی آئی ہے، کل سے رجسٹرڈ اور عارضی دونوں گاوں شالوں میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم گاوں گاوں جا کر جانوروں کو ٹیکے لگا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جانوروں کے مالکان کو بیماریوں سے تحفظ کے لئے بیدار کیا جارہاہے ،ساتھ انہیں احتیاطی تدابیر بتاکر انہیں اختیار کرنے پر زور دیاجارہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر