Latest News

اپنے اندر اعلیٰ اخلاق و کردار پیدا کریں، سیرت مبارکہ پر منعقد ورکشاپ میں علماء اور شرکاءکاخطاب۔

اپنے اندر اعلیٰ اخلاق و کردار پیدا کریں، سیرت مبارکہ پر منعقد ورکشاپ میں علماء اور شرکاءکاخطاب۔ 
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
قصبہ میراں پور میں واقع مدرسہ اسلامیہ جامعہ کے حال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر ایک دعوتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوں سے شرکاءکو روشناس کرایا گیا۔ اس ورکشاپ کی صدارت مولانا محمد ارشد قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہر قمر نے انجام دیئے۔مولانا سعید الزماں قاسمی کی تذکیر بالقرآن نیز مدرسہ کے طالب علم کی نعت پاک سے آ غاز ہونے والے اس پروگرام میں مہمان خصوصی حیدر آباد سے تشریف لائے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے مرکزی دعوتی سکریٹری عبد الحفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے نوجوان ملت کا نہ صرف عظیم سرمایہ ہیں بلکہ اقامت دین کی ذمہ داری ان کے مضبوط کاندھوں پر ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر اعلی اخلاق و کردار پیدا کریں کیوں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف اخلاقی تعلیم دی ہے بلکہ خود اس دور میں اپنے اخلاق و کردار کے ذریعہ دشمنان اسلام کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔انھوں نے عملی طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے صدارتی خطاب میں مولانا محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے اتنے روشن پہلو ہیں جنھیں بیان کرنے سے زبان قاصر ہے۔ان کا احاطہ کرنا کسی انسان کے بس میں نہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جس بھی پہلو پر ہم غور کرینگے اس میں نہ صرف ہدایت کا پہلو نمایاں طور پر نظر آتا ہے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کا ہر گوشہ اخوت و محبت، ہمدردی و غمگساری،نیز دوسروں کے کام آنے کا جذبہ نہ صرف ہمارے ہمارے اندر پیدا کرتا ہے بلکہ ہم سے تقاضہ بھی کرتا ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں وہی اخلاق و کردار کا مظاہرہ کریں تاکہ لوگ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوں اور برادرانِ وطن بھی یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ اگر دنیا میں کوئی مذہپ ہے جو پوری انسانیت کی فلاح کے لئے برپا کیا ہے تو وہ بلا شبہ اسلام ہی ہے۔ان کے علاوہ برادر محمد ندیم خاں نے بھی نوجوانوں کو اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر پروفیسر شاہ نظر ثانی محمد مقیم مولانا آس محمد محمد شعیب ڈاکٹر محمد شاہد حافظ اظہر حافظ فیروز عالم طلحہٰ شاہنور عباسی و ادارہ کے مخصوص طلباءنے شرکت کی۔پروگرام کے کنوینر محمد مقیم نے تمام شرکاہ کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر