Latest News

آزادی امرت مہوتسو کے تحت نواز گرلز اسکول دیوبند کی طالبات نے نکالی ترنگا ریلی۔

آزادی امرت مہوتسو کے تحت نواز گرلز اسکول دیوبند کی طالبات نے نکالی ترنگا ریلی۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
آزادی کے امرت مہاتسو ہفتہ کے تحت آج نواز گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے شہر میں پرچم ریلی نکال کر لوگوں کو حب الوطنی کا پیغام دیا ۔اس دوران انہوں نے آزادی کی 75ویں برسی جوش وخروش کے ساتھ منانے کی اپیل کی ۔آج نواز گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے دیوبند ،گنگوہ،بائی پاس سے قومی پرچم ریلی کا آغاز کیا ۔اس دوران طالبات ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لیکر حب الوطنی کے نعرہ لگاتے ہوئے شہر کی عوام سے ملک کی آزادی کی 75ویں برسی جوش وخروش کے ساتھ منانے کا پیغام دے رہی تھیں۔یہ ریلی اردو گیٹ ،دارالعلوم اور وقف دارالعلوم محلہ خانقاہ سے ہوکر عید گاہ روڑ ہوتے ہوئے واپس اسکول کے احاطہ میں پہنچی ۔اس دوران طالبات نے ہر گھر ترنگا مہم کی اہمیت اور ملک کی آزادی کی اہمیت کا پیغام دیا ۔ا س موقع پر اسکول کی پرنسپل فوزیا خان نے طالبات کے اندر حب الوطنی کی جذبات اور ترنگے کے تئیں محبت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول کی طالبات ہر میدان میں کھڑی اترتی ہیں۔انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر گھر پر جھنڈا لہرانا ہے ۔ہمیں جو آزادی ملی ہے یہ ہمارے اکابرین کی مرہون منت ہے ۔ہمارے اکابرین میں ملک کو آزاد کرانے میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں ۔اسکول کے ایڈ منسٹریٹر عبد اللہ نواز خان نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے کے لئے دیوبند کے اکابرین نے اپنی قربانیاں دی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ ہم نسل نو کو ان کی قربانیوں کو بتائیں ۔آج ملک یوم آزادی کی 75ویں برسی منا رہا ہے اسلئے ہمیں اس میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لینا چاہئے۔اس موقع پر شازیہ شمیم ،نجمہ خان،شہلا مزہر،نجمہ خان،محمد رفیع،آصف علی،محمد عامر اور دیویندر پاٹھک وغیرہ ریلی میں موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر