Latest News

سعودی عدالت نےخانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو سنائی دس سال قید کی سزا۔

سعودی عدالت نےخانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو سنائی دس سال قید کی سزا۔
الریاض: سعودی عدالت نےخانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس خبر سے عالم اسلام میں تشویش کا ماحول پایا جا رہا ہے۔
صالح الطالب کو سعودی حکام نے اگست 2018 میں بغیرکوئی وجہ بتائے گرفتارکیا تھا۔ 
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں 'جابر اور مطلق العنان' حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 
خیال رہے کہ الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ شیخ صالح الطالب کو جس عدالت سے سزا سنائی گئی ہے اس عدالت میں شیخ صالح خود جج کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر