Latest News

مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب نئے منصوبہ کا افتتاح، عمرہ سیزن کے دوران تین کروڑ زائرین کی میزبانی کاہدف۔

مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب نئے منصوبہ کا افتتاح، عمرہ سیزن کے دوران تین کروڑ زائرین کی میزبانی کاہدف۔
مدینہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی کے مشرق میں واقع رؤى المدینہ منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے مدینہ منورہ میں اقامت گاہوں کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور شہر کے ہوٹل عمرہ سیزن کے دوران میں 3 کروڑ سے زیادہ زائرین کی میزبانی کرسکیں گے۔
یہ منصوبہ مملکت کے ویژن 2030ء کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس منصوبہ پر سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف ) کے تحت رؤى المدینہ ہولڈنگ کمپنی عمل درآمد کر رہی ہے۔ یہ کمپنی مدینہ منورہ میں ترقی، آپریشن اور رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں مہارت رکھتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس منصوبہ پر اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق عمل درآمد کیا جاۓ گا۔ اس کا مقصد مدینہ منورہ کی ایک جدید اسلامی اور ثقافتی منزل کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔اس کی تعمیر وترقی سعودی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد میں 47,000 کا اضافہ ہوگا، مز یدکھلی اور سبز جگہیں ہوں گی شامل ہے اور وہ پندرہ لاکھ مربع میٹر کے کل زمینی رقبے کا 63 فیصد بنتی ہیں ۔اس منصوبے میں ٹرانسپورٹ کے مختلف مراکز شامل ہوں گے۔ان میں نو بس اسٹاپ، ایک میٹرو اسٹیشن، خودکار چلنے والی گاڑیوں کے لیے ٹریک اور اپنی ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے لیے زیرزمین پارکنگ شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر