Latest News

دیوبند میں مذہبی مقامات پر انڈے پھینکنے کے الزام میں چار نوجوان گرفتار۔

دیوبند میں مذہبی مقامات پر انڈے پھینکنے کے الزام میں چار نوجوان گرفتار۔
دیوبند: دیوبند پولیس نے ماحول خراب کرنے اور مذہبی مقامات پر انڈے و پتھر پھینکے کے الزام میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیاہے، پولیس کا کہناہے کہ متعدد مرتبہ مذکورہ نوجوانوں کی شکایات ملنے کے بعد پولیس نے جمعرات کی رات کارروائی کرتے ہوئے دیوبند فلائی اوور سے انہیں گرفتار کیاہے، الزام ہے کہ اس دوران انہوں نے ایک پولیس اہلکار کو گاڑی میں کھینچنے کی کوشش کی،جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیاگیا۔ 
جمعہ کے روز سہارنپور پولیس لائن میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی دیہات سورج رائے نے بتایاکہ دیوبند کے احمد اورشعبان، سرساوہ کے صادق اور دہلی کے افضل کو دیوبند پولیس نے فلائی اوور سے جمعرات کی رات گرفتار کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ نوجوان ماحول خراب کرنے کی نیت سے گزشتہ کئی دنوں سے فلائی اوور پر پہنچ کر مذہبی مقامات اور لوگوں کے گھروں میں انڈے اور پتھر پھینک رہے تھے، شکایت ملنے پر پولیس نے چاروں کو موقع سے گرفتار کرلیا، الزام ہے کہ اس دوران انہوں نے ایک پولیس کانسٹبل کے ساتھ بدتمیز ی کرتے ہوئے اسے اپنے گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی، لیکن موقع پر موجودبھاری پولیس کے سبب و ہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ 

ایس ایس نے بتایاکہ ملزمان کے پا س سے ڈیڑھ درجن انڈے،تین موبائل،ایک غُلیل اور ایک کار برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ماحول خراب کرنے اور پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرکے چاروں کوجیل بھیج دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر