Latest News

یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اچانک پہنچےندوہ، آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کے قومی صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی سے خصوصی ملاقات۔

یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اچانک پہنچےندوہ، آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کے قومی صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی سے خصوصی ملاقات۔
لکھنؤ: اُترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے اچانک دارالعلوم ندوة العلماء پہنچ کر ادارہ کے ناظم اور آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کے قومی صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی اور مہتمم ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی سے ملاقات کی اور مولانا حسنی کی مزاج پرسی کی اور خصوصی دعاﺅں کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اقلیتی امور وزیر اترپردیش دانش آزاد انصاری نے بھی عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم ندوة العلما ءڈالی گنج لکھنو کا دورہ کر کے بزرگوں سے ملاقات کی تھی۔
جمعہ کی شام  نائب وزیر اعلی کی ندوہ کی آمد کی اس خبر سے چہ مئی گوئیوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ حالانکہ برجیش پاٹھک نے واضح طور پر اس ملاقات کو خیرسگالی اور ذاتی قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ ندوہ بزرگوں کی خیریت دریافت کرنے اور دعائیں لینے کی غرض سے حاضرہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ دینی درسگاہوں میں سیاسی سورماﺅں اور حکومت کے ذمہ داران لیڈران کی آمد کی وجہ سے چہ می گوئیوں اور صوبے کی سیاست گرم رہتی ہے۔ 
اس سے قبل اقلیتی امور وزیر برائے اوقاف وحج دانش آزاد انصاری بھی دارالعلوم ندوة العماءحاضر ہوکر اکابرین ندوہ سے دعائیں لے چکے ہیں اور ادارے میں برسراقتدار پارٹی کے لیڈران کی ملاقات اور مزاج پرسی کی خبر کوئی نئی نہیں ہے۔ تاہم اقلیتی طبقہ اور سیاسی حلقہ اس کے کئی معنی نکال رہے ہیں۔ برجیش پاٹھک نائب وزیر اعلی اترپردیش نے مولاناسید رابع حسنی ندوی سے قیام گاہ پر ملاقات کی اس دوران ندوہ کے مہتمم ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی، ناظرم عام مولانا سید بلال حسنی ندوی ودیگر علماءموجود رہے۔
بی جے پی حکومت کی آزادی امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم۔
بتاتے چلیں اترپردیش کی موجودہ بی جے پی سرکار کی جانب سے سال رواں ہدایت نامہ جاری کر مدارس، کالجوں اور تربیتی اداروں میں آئندہ ۱۱ اگست سے لیکر ۷۱ اگست ۲۲۰۲ تک ہر گھر ترنگا اور آزادی ہفتہ کے طور پرمنانے جانے والی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون مانگنے کے تناظر میں اس ملاقات کو دیکھاجارہاہے ۔اس لئے کہ گذشتہ روز وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے جامعہ سید احمد شہید کٹولی کا بھی دورہ کیا تھا اور ذمہ داران میں مولانا یوسف حسینی سے ملاقات کراقلیتوں کی فلاح وبہبود کی خاطر اہم مشوروں کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو کو کامیاب بنانے اور اقلیتوں کیلئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں سے راست طور پر فائدہ اٹھانے کی اپیل کی تھی۔

سمیر چودھری۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر