Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، بھائی محمود علی کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع ،حاجی اقبال کے خاندان کے خلاف شکنجہ سخت۔

سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، بھائی محمود علی کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع ،حاجی اقبال کے خاندان کے خلاف شکنجہ سخت۔
دیوبند/سہارنپور: (سمیر چودھری)
متعدد معاملات میں مطلوبہ اور سہارنپور پولیس کی جانب سے پچیس ہزار روپیہ کے انعامی سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال اوران کے بہنوئی دلشاد کے خلاف عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں۔ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے بتایا کہ کان کنی مافیا سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال ساکن مرزا پور پول کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ وہ کافی عرصے سے فرار ہے۔ ہسٹری شیٹر حاجی اقبال پر 25 ہزار روپےہ کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف گینگسٹر کی کارروائی بھی ہوئی ہے۔ جس کی بنیاد پر 128 کروڑ کی 174 جائیدادیں بھی قرق کی گئی ہیں۔حاجی محمد اقبال اور ان کے بیٹوں اور رشتہ داروں کے خلاف ایس سی ایس ٹی کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ اور دھوکہ دہی سے قبضہ کرنے کے علاوہ خاتون کو اس کے گھر میں یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ تھانہ مرزا پور میں درج ہے۔مندرجہ بالا تینوں مقدمات میں ان کی طرف سے الہ آباد ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت دائر کی گئی تھی، جسے ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ پیشگی ضمانت مسترد ہونے کے بعد، پولیس نے یہاں کی عدالت میں ان کی اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے غیر ضمانتی وارنٹ کے لیے درخواست دی۔ایس ایس پی نے کہا کہ عدالت نے جمعرات کو خواتین تھانہ پولیس کی موثر پیروی پر حاجی محمد اقبال اور ان کے بہنوئی دلشاد کے خلاف غیر ضمانت وارنٹ جاری کئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ اس کی گرفتاری کے لیے اسپیشل آپریشن گروپ اور متعدد پولیس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب وہ 18 اگست کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ محمود علی 18 جولائی سے جیل میں ہیں۔پولیس نے محمود علی کو گزشتہ 17 جولائی کو نئی ممبئی سے پولیس اسٹیشن مرزا پور میں درج دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اسے اگلے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد اسپیشل جج ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے محمود علی کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔واصح رہے کہ 22 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محمود علی کی عدالتی تحویل میں 4 اگست تک توسیع کی گئی تھی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایم پی ایم ایل اے کورٹ گلاب سنگھ نے کہا کہ محمود علی کو جمعرات کو دوبارہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان کی عدالتی حراست میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب محمود علی 18 اگست کو پیش ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر