Latest News

مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج، بی جے پی پر ای ڈی اور سی بی آئی کے غلط استعمال کاالزام ،صدر جمہوریہ کوبھیجا میمورنڈم۔

مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج، بی جے پی پر ای ڈی اور سی بی آئی کے غلط استعمال کاالزام ،صدر جمہوریہ کوبھیجا میمورنڈم۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آج کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیاگیا تھا ،اسی سلسلہ میں آج کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ضلع ہیڈ کواٹر پر کانگریس کمیٹی سہارنپور کی جانب سے کلکٹریٹ میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ارسال کیا گیا ،جس میں مہنگائی ،بے روزگاری ،اگنی پتھ اسکیم اور ضروری کھانے کی اشیاءپر جی ایس ٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق آج کانگریس سہارنپور شہر صدر اور ورن شرما کی قیادت میں پارٹی کارکنان کلکٹریٹ احاطہ میں پہنچے ۔کارکنان نے بی جی پی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر شہر صدر ورن شرما نے بتایا کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف ملک گیر کانگریس پارٹی احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے جس کے تحت آج ضلع کانگریس اور شہر کانگریس نے مشترکہ طور پر کلکٹریٹ میں مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ای ڈی ،سی بی آئی اور دیگر اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کانگریس پارٹی ان چیزوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ۔اس حکومت میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے جو بھی بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے گھر دفتر اور کاروبار پر چھاپہ ڈالے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو سیاسی ساز ش کے تحت ہی پریشان کیا جارہا ہے مگر اس سے کانگریس پارٹی گھبرانے والی نہیں ہے ۔بعد ازاں کانگریس پارٹی کی جانب سے سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔پیٹرول ایل پی جی سے لیکر دالیں کھانے کا تیل ،آنا ،دہی جیسی ضروری چیزوں کی قیمتوں میں عام آدمی کی زندگی محال کردی ہے ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اناج ،آٹا،شہد،دہی جیسی ضروری اشیاﺅں پر اضافی طریقہ سے جی ایس ٹی لگانے کے سبب مہنگائی میں اور اضافہ ہوگیا ہے ۔موجودہ حکومت میں مزدور، غریب کسان ،نوجوان ،خواتین اور عام عوام سبھی لوگ پریشان ہیں ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں بڑے پیمانہ پر بے روزگاری عروج پر ہے ۔اس کے علاوہ جلد بازی میں تیار کی گئی اگنی پتھ اسکیم لاگو کرکے حکومت نے ایک غلط کام کیا ہے اور اسے غلط استعمال کررہی ہے اس اسکیم سے ملک کی فوج کو کمزور کیا گیا ہے جس میں بہت سے جوکھم ہیں ۔ کانگریس پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں اور رکارڈ بے روزگاری کے خلاف آواز بلند کررہی ہے ۔اس موقع پر دیوبند شہر صدر تنظیم صدیقی،سابق ضلع صدر مہربان عالم، سابق شہر صدر جاوید صابری، سابق پی سی سی دھرم پال جوشی،ضلع نائب صدر منیش تیاگی، امت شرما، ہری اوم مشرا، چودھری غیور، عمران قریشی، شہزاد عثمانی، مرسلین، ست پال بمن، محمد عارف خان، اکرام خان، وکرم چندیل، نیرج کپل، امر دیپ جین، گلشیر علوی، سوربھ بھاردواج، یونس صدیقی، عارف منصوری، ارشد سونی، پنڈت سمن شرما، نصیر احمد، اجے کوشک، محمد کاشف، راجیو سونکر، شاداب انصاری، منور صدیقی، جبار احمد، ندیم خان، اکرم رانا، ظفر محمدساجد، سویتی شرما، محمد یامین، اوم پرکاش، ساجد علوی، سنیل کمار، چندر شیکھر، سچن ورما، نپل سروہی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر