Latest News

ہر گھر ترنگا مہم کوکامیاب بنانے کے لئے نکالی’ترنگا ریلی‘، امرت مہوتسو کے تحت منعقد پروگراموں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل۔

ہر گھر ترنگا مہم کوکامیاب بنانے کے لئے نکالی’ترنگا ریلی‘، امرت مہوتسو کے تحت منعقد پروگراموں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
آزادی کی 75ویں برسی کے موقع پر امرت مہاتسو کے تحت ”ہر گھر ترنگا “مہم کو کامیاب بنانے کےلئے آج اعلیٰ افسران نے ترنگا ریلی نکال کر لوگوں کوبیدار کیا گیا اور امرت مہاتسو کے تحت ہونے والے پروگراموں میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی گئی ۔آج دیوبند بلاک سے ترنگا ریلی کا آغاز کیا گیا جس میں اے ڈی ایم ایف ،ایس ڈی ایم دیوبند ،سی او دیوبند اور ای او نگر پالیکا سمیت علاقہ کے سیکڑوں افراد نے ترنگا ریلی میں حصہ لیکر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پورے شہر دیوبند کے سبھی گھروں اور دوکانوں پر ترنگا لہرانے کا عہد لیا ۔جی ٹی روڑ پر واقع بلاک دفتر سے اے ڈی ایم ایف رجنیش کمار مشرا کی قیادت میں نکالی گئی ترنگا ریلی جی ٹی روڑ ،مظفرنگر چنگی ،لہسواڑہ،شاہ جلال،یونین چوک سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یہ ریلی نکالی گئی اور لوگوں کو امرت مہاتسو کی اہمیت بتاتے ہوئے اس مہم میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی گئی اور ساتھ ہی لوگوں کو ہر گھر ترنگا مہم کے لئے بیدار کیا گیا ۔اس دوران ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار نے کہا کہ آزادی کی 75ویں برسی کے موقع پر 11سے 17اگست کے درمیان آزادی امرت مہاتسو کے تحت پروگراموں کاانعقاد کرکے ہر گھر ترنگا لگاکر ملک کے لئے شہید ہوئے لوگوں کو یاد کیا جائے گا اور ساتھ ہی عوام میں ملک کے تئیں حب الوطنی کے جذبات کو بیدار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد نسل نو کو آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کے بارے میں بتلایا جائے گا تاکہ آگے چل کر ان کے اندر بھی حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوسکے ۔اے ڈی ایم ایف رجنیش کمار مشرا نے کہا کہ ہم سب کا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ اس امرت مہاتسو کو تاریخی بنایا جاسکے اور یہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ حب الوطنی کے حذبہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان پروگراموں کو جوش وخروش کے ساتھ منائیں۔اس موقع پر سی او رام کرن ،تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا ،فوڈ انسپکٹر پوپن کمار،محمد سفیان ،برلا سودسمیت پولیس انتظامیہ اور نگر پالیکا سمیت بلاک دفتر کے ملازمین موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر